Saturday , June 23 2018
Home / شہر کی خبریں / ادارہ سیاست کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

ادارہ سیاست کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

حیدرآباد۔/4فبروری، ( سیاست نیوز) جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست کو محمد ریاض سب انسپکٹر پولیس ریلوے PS کاچیگوڑہ کا مراسلہ وصول ہوا جس میں مسلم نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی۔ اسی طرح PS حبیب نگر کے مراسلہ میں 2، پی ایس عابد روڈ 1، پی ایس گوپال پورم 2، پی ایس افضل گنج 1، پی ایس کلثوم پورہ 1، حسینی علم 1، پی ایس مشیرآباد 1، پی ایس میر پیٹ

حیدرآباد۔/4فبروری، ( سیاست نیوز) جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست کو محمد ریاض سب انسپکٹر پولیس ریلوے PS کاچیگوڑہ کا مراسلہ وصول ہوا جس میں مسلم نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی۔ اسی طرح PS حبیب نگر کے مراسلہ میں 2، پی ایس عابد روڈ 1، پی ایس گوپال پورم 2، پی ایس افضل گنج 1، پی ایس کلثوم پورہ 1، حسینی علم 1، پی ایس مشیرآباد 1، پی ایس میر پیٹ 1۔ اس طرح 11مسلم نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ اور گاندھی ہاسپٹل سے حاصل کرکے قبرستان کوکٹ پلی میں تدفین عمل میں لائی گئی۔ نماز جنازہ قبرستان ہی میں مولانا محمد زبیر نے پڑھائی۔ جناب سید منان اور محمد عبدالجلیل نے کہا کہ اگر میت جارہی ہو تو اُٹھ کر کھڑے ہوجانا یا اس کے آخری سفر میں چلنا، نماز جنازہ پڑھانا یا نماز جنازہ میں شریک ہوجانا یا تدفین میں حصہ لینا یہ سب احادیث کی روشنی میں اجر کے کام ہیں مگر ایک مسلم نعش کو جس کو جلادیا جاتا تھا، اللہ پاک اور رسول اکرمؐ کے احکام کی روشنی میں تدفین کا اہتمام کرنا اس اجر کا اندازہ ہم کیا لگاسکتے ہیں، بلا شبہ تدفین کا سلسہ ملت فنڈ کے تعاون سے جاری ہے۔ جناب زاہد علی خاں نے صدر انتظامی کمیٹی شیخ عبدالعزیز اور ان کے رفقاء کی ستائش کی۔

TOPPOPULARRECENT