Sunday , August 19 2018
Home / شہر کی خبریں / ادارہ سیاست کی سماجی، معاشی اور تعلیمی خدمات کو خراج تحسین

ادارہ سیاست کی سماجی، معاشی اور تعلیمی خدمات کو خراج تحسین

ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں سے مدراس یونیورسٹی شعبہ اردو کی اسکالر محترمہ عائشہ صدیقہ کی ملاقات

حیدرآباد ۔ 12 مارچ (سیاست نیوز) ادارہ سیاست کی گرانقدر خدمات عالمی سطح پر غیرمعمولی شہرت اختیار کر گئی ہے۔ جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست کی سرپرستی میں ادارہ سیاست مسلمانوں کی سماجی، فلاحی، امدادی، تعلیمی اور معاشی خدمات انجام دیتے ہوئے کئی پریشان مسلمانوں کیلئے مددگار ثابت ہورہا ہے۔ اس خدمات پر انہوں نے ادارہ سیاست کو خراج تحسین پیش کیا۔ یہ بات آج یہاں مدراس یونیورسٹی شعبہ اردو کی پی ایچ ڈی ریسرچ اسکالر محترمہ عائشہ صدیقہ دولت نے ادارہ سیاست کا دورہ کرتے ہوئے جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست سے ملاقات کے وقت بتائی۔ دوران ملاقات منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب ظہیرالدین علی خان اور جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست بھی موجود تھے۔ اس موقع پر انہوں نے روزنامہ سیاست کے رپورٹنگ، ایڈیٹوریل اور کمپیوٹر سیکشن کا بھی تفصیلات سے مشاہدہ کیا اور بتایا کہ تملناڈو میں روزنامہ سیاست کے قارئین کی تعداد میں روزبروز اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کرشناگری اور وانمباڑی میں اکثریت روزنامہ سیاست کے خریدار ہیں۔ اس طرح روزنامہ سیاست ملک گیر سطح پر اپنی ایک منفرند شناخت بنا لیا ہے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ شوہر جناب دولت حسین ہیڈماسٹر پنچایت اردو میڈل اسکول سنگارپیٹ ضلع کرشنگری تملناڈو بھی موجود تھے۔ محترمہ عائشہ دولت نے بتایا کہ وہ کئی برسوں سے ادارہ سیاست کی فلاحی، صحافتی، معاشی، تعلیمی خدمات کے تعلق سے معلومات رکھتی ہیں۔ اس پر بذات خود ادارہ سیاست کا دورہ اور ایڈیٹر سیاست سے ملاقات کی خواہشمند تھیں جس کی آج تکمیل ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ یونیورسٹی آف حیدرآباد کے شعبہ اردو میں 13 اور 14 مارچ کو اردو اسوسی ایشن شعبہ اردو کے زیراہتمام منعقد شدنی دو روزہ قومی سطح کے ریسرچ اسکالرس سمینار میں شرکت کی غرض سے پہلی مرتبہ مدراس سے حیدرآباد کا دورہ کررہی ہیں۔ اس موقع کو نایاب پاکر حیدرآباد کے کچھ تاریخی مقامات کا دورہ کیا تو انہیں حیدرآبادی روایت، تمدن اور مہمان نوازی سے بے حد متاثر ہوئی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایاکہ مدراس تملناڈو اور حیدرآباد شہر کی رسم و روایت، تہذیب میں کافی فرق ہے۔ حیدرآباد ایک بہترین اور کلین اینڈ گرین شہر ہے۔ یہاں کی رواداری کو بے مثال قرار دیا اور آخر میں ادارہ سیاست کی مزید فلاحی کاموں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد خواجہ مخدوم محی الدین بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT