Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / ادارہ سیاست کے خطاطی و گرافک ڈیزائن سنٹر میں داخلے

ادارہ سیاست کے خطاطی و گرافک ڈیزائن سنٹر میں داخلے

حیدرآباد 10 جولائی (پریس نوٹ) قومی کونسل برائے فروغ اُردو زبان نئی دہلی بہ تعاون محبوب حسین جگر کیرئیر گائیڈنس سنٹر حیدرآباد میں کیلی گرافی اینڈ گرافک ڈیزائن ڈپلوما کورس میں داخلوں کا آغاز جاری ہے۔ کوئی فیس نہیں ہے۔ کتابیں اور میٹرئیل ادارہ کی جانب سے مفت فراہم کی جائیں گی۔ امیدوار دو عدد پاسپورٹ سائز فوٹوز اور ایس ایس سی سرٹیفکٹ یا کوئی بھی مماثل امتحان کے زیراکس کے ساتھ سہ پہر 3 تا 5 بجے شام محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست عابڈس روبرو رام کرشنا تھیٹر ربط کریں۔ داخلے محدود ہیں۔ اس کورس میں خط نستعلیق، نسخ، رقاع، دیوانی اور ثلث کے علاوہ گرافک ڈیزائنس میں رنگوں کے امتزاج وغیرہ کی تربیت دی جائے گی۔ امیدوار کی اُردو زبان سے واقفیت ضروری ہے۔ امتحان میں کامیابی کے بعد HRD حکومت ہند کا ڈپلوما عطا کیا جائے گا۔ مزید تفصیلات کے لئے جناب رضی الدین اقبال سے فون 9704770365 پر ربط کریں۔

ایمسٹ (میڈیکل) کا
14 جولائی کو نتیجہ
حیدرآباد 10 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ ایمسٹ II جو 9 جولائی کو ہوا، جس کے ذریعہ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلہ ملے گا۔ اس کی کلید ’Key‘ کی اجرائی کے بعد اس کا نتیجہ 14 جولائی کو متوقع ہے اور اس کے رینک پر گورنمنٹ میڈیکل کالجس اور پرائیوٹ میڈیکل کالجس میں کنوینر کوٹہ کے ’A‘ زمرہ کی نشستوں پر ذریعہ کونسلنگ داخلہ دیا جائے گا۔ مسلم میناریٹی امیدواروں کے لئے میناریٹی میڈیکل کالجس میں داخلے کی علیحدہ کونسلنگ ہوتی ہے۔ اس ضمن میں گائیڈنس کے لئے محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT