Wednesday , September 19 2018
Home / شہر کی خبریں / ادارہ سیاست کے زیراہتمام پیشہ ورانہ کورسیس کی تربیت

ادارہ سیاست کے زیراہتمام پیشہ ورانہ کورسیس کی تربیت

حیدرآباد 19 نومبر (راست) ادارہ سیاست کے زیراہتمام محبوب حسین جگر کیرئیر گائیڈنس سنٹر واقع احاطہ دفتر سیاست عابڈس میں تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو ضامن روزگار کورسیس کی تربیت دی جارہی ہے۔ کورسیس میں بالخصوص آٹو کیاڈ اور ٹیلی + جی ایس ٹی کو شامل کیا گیا ہے کیونکہ حکومت تلنگانہ آٹو کیاڈ کی ملازمتیں فراہم کرنے میں پہل کررہی ہے۔ خواہشمند امیدوار اس موقع سے استفادہ کریں۔ اس کے علاوہ سنٹر ہذا میں دیگر پیشہ وارانہ کورسیس جیسے ایم ایس آفس، ڈی ٹی پی، اکاؤنٹنگ پیاکیجس، ٹیلی + جی ایس ٹی، ریوٹ، اسپوکن انگلش کی بھی تربیت دی جارہی ہے۔ ادارہ ہذا سے ہر ماہ کئی طلباء و طالبات تربیت حاصل کرکے ملک و بیرون ملک معقول مشاہروں پر برسر روزگار ہیں۔ داخلے پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر دیئے جائیں گے۔ مزید تفصیلات کے لئے ادارہ سیاست سے راست یا فون نمبرات 9393876978 ، 9652813994 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT