Thursday , June 21 2018
Home / شہر کی خبریں / ادارہ سیاست کے زیر اہتمام حجامہ کیمپ کا انعقاد

ادارہ سیاست کے زیر اہتمام حجامہ کیمپ کا انعقاد

حیدرآباد ۔ 23 ۔ ستمبر : ( راست ) : ادارہ سیاست کی جانب سے ہر ماہ مرد و خواتین کے علحدہ کیمپ منعقد کئے جارہے ہیں ۔ جس سے سینکڑوں افراد مستفید ہورہے ہیں ۔ آج کے کیمپ میں تقریبا 250 افراد نے حجامہ کروایا ۔ جن کا تعلق نہ صرف حیدرآباد سے بلکہ دیگر اضلاع سے بھی تھا ۔ ان خیالات کا اظہار ماہر حجامہ ڈاکٹر محمد عبدالمجیب نے کیا اور ساتھ ہی ساتھ ڈاکٹر محمد عبدالمجیب نے جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست ، جناب ظہیر الدین علی خاں مینجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست اور جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔ حیدرآبادی فلموں کے کامیڈین جناب خیر الدین بیگ علی جانی اور محمد شبیر نے اس کیمپ سے استفادہ کیا اور اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ آج کے کیمپ میں حصہ لینے والے ڈاکٹرس میں ڈاکٹر منیر احمد ، ڈاکٹر محمد ارشد علی ، ڈاکٹر محمد اکرم اللہ خاں ، ڈاکٹر محمد ابراہیم ، ڈاکٹر محمد عادل ، ڈاکٹر محمد عبدالرافع شامل ہیں ۔ سید خالد محی الدین اسد ، فہیم انصاری نے کیمپ کے انتظامات انجام دئیے اور رجسٹریشن کی ذمہ داری عبدالواسع نے انجام دی ۔۔

TOPPOPULARRECENT