Monday , June 25 2018
Home / شہر کی خبریں / ادارہ سیاست کے زیر اہتمام حجامہ کیمپ

ادارہ سیاست کے زیر اہتمام حجامہ کیمپ

حیدرآباد ۔ 26 ۔ اگست : ( راست ) : ادارہ سیاست کی جانب سے ایک روزہ مفت حجامہ کیمپ برائے مرد حضرات 31 اگست بروز اتوار بمقام محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست عابڈس منعقد کیا جارہا ہے ۔ اوقات صبح 9 تا 2 بجے دن ہوں گے ۔ حکیم سید غوث الدین کیمپ کوآرڈینٹر نے بتایا کہ حیدرآباد کے ماہر حجامہ ڈاکٹر محمد عبدالمجیب اپنے ٹکنیکل اسٹاف کے ساتھ مریضوں کا معائنہ کریں گے اور حجامہ کیا جائے گا ۔ مریض سے فی کپ 50 روپئے لیے جائیں گے ۔ ایسے مریض جو سر کا درد ، گردن کا درد ، ڈیپریشن ، جوڑوں کا درد کا شکار ہوں اور جو سنت کی روشنی میں بھی حجامہ کروانے کے خواہاں ہیں اس کیمپ سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔ 040-65699966 پر صبح 11 تا 5 بجے تک رجسٹریشن کروایا جاسکتا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT