Tuesday , June 19 2018
Home / شہر کی خبریں / ادارہ سیاست کے زیر اہتمام مرد و خواتین کا حجامہ کیمپ

ادارہ سیاست کے زیر اہتمام مرد و خواتین کا حجامہ کیمپ

ماہر حجامہ ڈاکٹر عبدالمجیب اور ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ مریضوں کی تشخیص و علاج کریں گے

ماہر حجامہ ڈاکٹر عبدالمجیب اور ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ مریضوں کی تشخیص و علاج کریں گے
حیدرآباد ۔ 7۔ اپریل : ( راست ) : ادارہ سیاست کے زیر اہتمام ایک روزہ مفت حجامہ کیمپ برائے خواتین و مرد بروز اتوار 12 اپریل کو صبح 9 تا 2 بجے دن عابد علی خاں آئی ہاسپٹل دارالشفاء پر مقرر ہے ۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینٹر کیمپ نے بتایا کہ حیدرآباد کے ماہر ڈاکٹرس ، اپنی ڈاکٹرس کی ٹیم کے ساتھ مریضوں کا علاج کریں گے ۔ حجامہ ایک قدیم طریقہ ہے جو جدید سہولتوں کے ساتھ فی زمانہ اپنایا جارہا ہے ۔ حضور اکرم ﷺ نے اس علاج کو اپنایا تھا ۔ اس کے کوئی مضر اثرات نہیں ہے ۔ یہ ہر بیماری میں شفاء بخش ہے ۔ حجامہ کے ذریعہ بدن انسان سے فاسد خون نکالا جاتا ہے ۔ ایسے مریض جو سردرد ، نزلہ ، زکام ، نیند کا نہ آنا ، شوگر ، تھائیرائیڈ ، بی پی ، جلد کے امراض ، عرق النساء ، گردن کا درد ، جوڑوں کا درد ، موٹاپا ، بانجھ پن ، انفرٹیلیٹی ، امراض جگر ، بواسیر ، فالج اور دیگر امراض میں مبتلا ہوں وہ اپنا نام 040-65699966 ۔ 8125249080 ۔ 8297158387 پر اپنا نام رجسٹر کروالیں ۔ مریض سے فی کپ 60 روپئے لیے جائیںگے ۔ ڈاکٹرس مریض کے مرض کے حساب سے کپ کا تعین کریں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT