Tuesday , December 11 2018

ادارہ سیاست کے زیر اہتمام ’’سیول سرویسس ‘‘پرمعلوماتی لکچر

حیدرآباد۔ 23 اپریل (سیاست نیوز) سید یوسف علی بابا سیکریٹری لٹریری اینڈ کلچرل فورم کی اطلاع کے بموجب 25 اپریل 2015ء بروز ہفتہ بعد نماز مغرب بمقام سیاست گولڈن جوبلی ہال ، عابڈزمیں ایک معلوماتی لیکچر بعنوان ’’سیول سرویس IAS / IPS امتحان کی تیاری کیسے کی جائے‘‘۔ اس لیکچر میں سینئر آئی پی ایس آفیسر محمد فیاض فاروقی ، انسپکٹر جنرل آف پولیس پن

حیدرآباد۔ 23 اپریل (سیاست نیوز) سید یوسف علی بابا سیکریٹری لٹریری اینڈ کلچرل فورم کی اطلاع کے بموجب 25 اپریل 2015ء بروز ہفتہ بعد نماز مغرب بمقام سیاست گولڈن جوبلی ہال ، عابڈزمیں ایک معلوماتی لیکچر بعنوان ’’سیول سرویس IAS / IPS امتحان کی تیاری کیسے کی جائے‘‘۔ اس لیکچر میں سینئر آئی پی ایس آفیسر محمد فیاض فاروقی ، انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب مسٹر کرشنا پردیپ Director 21st Century IAS Academy اپنے زرین خیالات کا اظہار کریں گے۔ جناب فیاض فاروقی 1995ء بیاچ کے آئی پی ایس آفیسر پنجاب کیڈر سے ہیں۔ ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں کی خصوصی دلچسپی سے وہ اس لیکچر کیلئے آرہے ہیں۔ جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست ، پروفیسر انور خاں ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹ پبلک ایڈمنسٹریشن انوارالعلوم کالج مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے ۔دلچسپی رکھنے والے خواتین و حضرات سے خصوصاً گریجویشن کے طلبہ و نوجوانوں سے مع احباب شرکت کی خواہش کی جاتی ہے۔ نوٹ : لیکچر کے بعد فیاض فاروقی آئی پی ایس کے اعزاز میں ایک شعری نشست ہوگی جس میں حیدرآباد کے نمائندہ شعراء اپنا کلام سنائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT