ادارہ ’سیاست‘ کی فلاحی خدمات ناقابل فراموش

بچکنڈہ ۔ 31جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بچکنڈہ منڈل کا موضع ہسکل گورنمنٹ اردو میڈیم ہائی اسکول میں ادارہ ’سیاست‘ اور عابد علی خان ایجوکیشنل ٹرسٹ کی جانب سے دسویں جماعت کے طلباء و طالبات کیلئے شائع کردہ ایس ایس سی کوسچن بینک کی رسم اجراء تقسیم کا ایک پروگرام زیر صدارت ہیڈ ماسٹر سید ذاکر کی قیادت میں عمل میں آیا جس میں مہمان خصوصی مفتی

بچکنڈہ ۔ 31جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بچکنڈہ منڈل کا موضع ہسکل گورنمنٹ اردو میڈیم ہائی اسکول میں ادارہ ’سیاست‘ اور عابد علی خان ایجوکیشنل ٹرسٹ کی جانب سے دسویں جماعت کے طلباء و طالبات کیلئے شائع کردہ ایس ایس سی کوسچن بینک کی رسم اجراء تقسیم کا ایک پروگرام زیر صدارت ہیڈ ماسٹر سید ذاکر کی قیادت میں عمل میں آیا جس میں مہمان خصوصی مفتی محمد حامد قاسمی طلباء و طالبات سے مخاطب ہوکر کہا کہ یہ جو مٹیریل آپ لوگوں کو دیا جارہا ہے اس سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اچھے سے اچھے نشانات لاکر اسکول کا اور اسکول کے اساتذہ کا نام روشن کریں اور انہوں نے ادارہ سیاست کی ستائش کرتے ہوئے روزنامہ سیاست ایک اخبار نہیں بلکہ ایک عوامی تحریک بن چکا ہے اور سیاست کی فلاحی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔

اس موقع پر نمائندہ روزنامہ سیاست بچکنڈہ حافظ و قاری محمد محسن نے طلباء و طالبات سے سخت محنت و جستجو کے دریعہ اعلیٰ نشانات کے ذریعہ کامیابی حاصل کرنے کا مشورہ دیا جبکہ وہ اس اردو مدرسہ کی ترقی کیلئے ہمیشہ اپنے آپ کو وقف کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ ہر سال ادارہ سیاست کی جانب سے شائع کردہ ایس ایس سی کوسچن بینک منگواکر تقسیم کرنے کا تیقن دیا ۔ ایچ ایم ڈاکٹر صاحب کہا کہ اس اسکول میں کوسچن بینک ی وجہ سے طلباء کو کافی فائدہ ہورہا ہے ۔ہم تہہ دل سے جناب زاہد علی خان صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ اس موقع پر اسکول اساتذہ محمد نیاز الدین اور دیگر ٹیچرس موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT