Tuesday , December 12 2017
Home / جرائم و حادثات / اداکاروں کی تصاویر فحش ویب سائیٹ پر اپ لوڈ کرنے والا فرد گرفتار

اداکاروں کی تصاویر فحش ویب سائیٹ پر اپ لوڈ کرنے والا فرد گرفتار

حیدرآباد ۔ /8 اکٹوبر (سیاست نیوز) فلم اداکاروں کی تصاویر سے چھیڑ چھاڑ کرکے فحش ویب سائیٹس پر اپ لوڈ کرنے والے ایک شخص کو ریاستی سی آئی ڈی نے بنگلور میں گرفتار کرلیا ۔ذرائع نے بتایا کہ 24 سالہ داسری پردیپ گریجویٹ ہے اسکے خلاف گزشتہ ہفتہ سی آئی ڈی نے مووی آرٹسٹ اسوسی ایشن کی شکایت پر انفارمیشن ٹکنالوجی ایکٹ کے دفعات 67 اور 67A کے تحت مقدمہ درج کیا تھا ۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے کئی اداکاروں کے تصاویرسے چھیڑ چھاڑ کرکے ان کا استعمال فحش ویب سائیٹس کیلئے کیا ۔ پردیپ ویب سائیٹس بنانے کا کام کرتا ہے بنگلور کی کمپنی میں رہتے ہوئے فحش ویب سائیٹس تیار کرنے لگا ۔ سی آئی ڈی ذرائع نے بتایا کہ پردیپ اپنی ویب سائیٹس پر ٹریفک بڑھانے تین ایسے ویب سائیٹس تیار کئے جس میں قابل اعتراض مواد وغیرہ اپ لوڈ کیا ۔ سی آئی ڈی اسے بنگلور سٹی میں گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے بینک کھاتے کی تفصیلات اور دیگر اشیاء برآمد کرتے ہوئے اسے شہر منتقل کیا ۔

TOPPOPULARRECENT