اداکارگیرارڈ بٹلر کا دورہ سعودیہ منسوخ

لاس اینجلس 13 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اداکار گیرارڈ بٹلر نے اپنے فلم ہنٹر کلر کی پروموشن کیلئے ریاض کا دورہ منسوخ کردیا ہے ۔ یہ فیصلہ سعودی صحافی جمال خشوگی کی گمشدگی اور امکانی قتل کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔ صحافی خشوگی 2 اکٹوبر کو استنبول میں سعودی سفارتخانہ میں داخلہ کے بعد سے لاپتہ ہوگئے تھے ۔ گیرارڈ بٹلر منگل کو سعودی عرب پہونچنے والے تھے تاہم انہوں نے موجودہ حالات میں یہ دورہ منسوخ کردیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT