Tuesday , November 21 2017
Home / جرائم و حادثات / اداکارہ بننے کی خواہش، معاشی رکاوٹ پر جسم فروشی

اداکارہ بننے کی خواہش، معاشی رکاوٹ پر جسم فروشی

انجینیئرجنگ طالبہ گرفتار ، بروکر مفرور ، خوبصورت لڑکیوں کو شکار بنانے کا انکشاف
حیدرآباد /11 ستمبر ( سیاست نیوز ) خواہشات کی تکمیل کیلئے شہر میں نوجوان نسل کسی حد تک بھی جانے کو تیار ہے اپنے نام و شہرت و مقبولیت کی خاطر مستقبل بنانے کیلئے ایک لڑکی نے عصمت کا سودہ کے اپنی عزت کو داؤ پر لگاکر وہ خواہشات کی تکمیل اور منزل کو پانے کیلئے اپنے آپ کو تیار کر رہی ہے ۔ یہ حقیقت ایک ایسی لڑکی کی ہے جو گذشتہ دنوں جسم فروشی کے ایک ٹھکانے سے برآمد ہوئی اور یہ لڑکی جو اپنی خوبصورتی ، حسن و جمال کے سبب فلموں میں کام کرنا چاہتی تھی بالاخر پکڑی گئی ۔ انجینئیرنگ سال آخر میں زیر تعلیم یہ لڑکی فلموں میں اداکارہ بننے کی تمنا رکھتی تھی اور اس کیلئے پرکشش ڈریسنگ ، ٹھاٹ باٹ اور اپنے آپ کو اس سوسائٹی کیلئے تیار کرنے میں اس کی معیشت اہم رکاوٹ تھی ۔ ایسے میں اس نے جسم فروشی کے ذریعہ اپنی ضروریات کو پورا کرنے کی ٹھان لی ۔ یوسف گوڑہ کے قریب ایل این نگر میں ناگابھاسکر نامی شخص گذشتہ عرصہ سے علاقہ میں جسم فروشی کا کاروبار کر رہا تھا اور اس نے اپنے دو اسسنٹ بھی مقرر کیا ۔درگا پرساد عرف کارتیک اور بی دھرما نامی دو افراد لڑکیوں کو تلاش کرتے تھے ۔ خوبصورت لڑکیوں کو اپنے جال میں پھانس کر انہیں جسم فروشی کیلئے راضی کرلیا کرتے تھے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق کثیر آبادی اور مصروف ترین مقامات پر ایسی کئی ٹولیاں سرگرم ہوں گی جو خوبصورت لڑکیوں کو رقمی لالچ دیکر انہیں اپنے قبضہ میں کرلیا کرتے ہیں ۔ انجینیئرنگ کی اس طالبہ سے بھی ان دونوں نے رابطہ کیا ۔ پہلے اس کی خوبصورتی کی تعریفیں کیں اور اس کو اپنے جال میں پھانسہ گیا ۔ لڑکی نے ان کی باتوں میں آکر اپنی خواہش کو ظاہر کردیا اور ان دونوں نے اس کی تصاویر حاصل کئے اور ماڈلنگ انداز میں اس کی فوٹو گرافی کی گئی اور ان تصاویر کو اپنے نٹ ورک میں استعمال کرتے ہوئے گراہکوں کو راغب کیا اور لڑکی سے جسم فروشی کروانے لگے ۔ پولیس کی اس کارروائی میں طالبہ کے علاوہ ایک اور لڑکی جو ماڈلنگ کرتی تھی حراست میں لے لی گئی ۔ جنہیں بعد ازاں پولیس نے ریسیکو ہوم منتقل کردیا ۔ تاہم اب پولیس اصل سرغنہ جو مفرور ہے اس کی تلاش میں جٹ گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT