Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / اداکارہ سری ریڈی کو رکنیت دینے سے فلم اسوسی ایشن کا انکار

اداکارہ سری ریڈی کو رکنیت دینے سے فلم اسوسی ایشن کا انکار

حیدرآباد 8 اپریل ( پی ٹی آئی ) تلگو فلمی صنعت کی ذمہ دار تنظیم نے اداکارہ سری ریڈی کو رکنیت دینے سے انکار کردیا ہے جس نے کل نیم برہنہ احتجاج کرتے ہوئے ہلچل مچادی تھی ۔ اسوسی ایشن نے اداکارہ کے رویہ کی وجہ سے اسے رکنیت دینے سے انکار کردیا ۔ مووی آرٹسٹس اسوسی ایشن کے عہدیدار شیواجی راجہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے رویہ کی وجہ سے اداکارہ سری ریڈی کو اسوسی ایشن کی رکنیت نہیں دی جاسکتی ۔ راجہ اور دوسرے ذمہ داروں نے ادعا کیا کہ حالانکہ اداکارہ کو پہلے رکنیت کا فارم دیا گیا تھا لیکن انہوں نے اسے ٹھیک ڈھنگ سے پر نہیں کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT