Saturday , December 15 2018

اداکار بالا کرشنا ہندو پور حلقہ سے مقابلہ کریں گے

حیدرآباد 12 اپریل ( این ایس ایس ) معروف تلگو اداکار این بالا کرشنا امکان ہے کہ تلگودیشم کے ٹکٹ پر اننت پور ضلع کے ہندو پور حلقہ سے مقابلہ کرینگے ۔ اس سلسلہ میں مسٹر بالاکرشنا نے آج صدر تلگودیشم مسٹر این چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کی اور انتخابات میں مقابلہ کے تعلق سے تبادلہ خیال کیا ۔ سمجھا جاتا ہے کہ مسٹر نائیڈو نے بالاکرشنا کے انتخابی مقابلہ کی منظوری دیدی ہے اور وہ ہندوپور حلقہ سے امیدوار ہوسکتے ہیں۔ اس تعلق سے ابھی کوئی باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔ یہ قیاس ظاہر کیا جارہا ہے کہ بالا کرشنا 16 یا17 اپریل کو ہندو پور حلقہ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرینگے ۔ کہا گیا ہے کہ مسٹر چندرا بابو نائیڈو نے بالاکرشناکو منظوری دینے سے قبل ہندو پور کے مقامی تلگودیشم قائدین اور کارکنوں سے بھی تبادلہ خیال کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT