Thursday , September 20 2018
Home / تفریح / اداکار فرحان اختر نے فیس بک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا

اداکار فرحان اختر نے فیس بک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا

ممبئی۔27مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ ہدایت کارواداکار فرحان اختر نے اپنا فیس بک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا۔ فرحان نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ وہ اپنا فیس بک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کررہے ہیں، تاہم ان کا تصدیق شدہ فرحان اختر لائیو پیج بحال رہے گا ۔ پچھلے چند روز سے فیس بک ڈیٹا چوری لیکس نے پوری دنیا میں ہلچل مچائی ہوئی ہے، فیس بک کے 5 کروڑ صارفین کا ڈیٹا چرانے کا اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد فیس بک کے بانی مارک زکر برگ صارفین سے معافی بھی مانگ چکے ہیں، تاہم دنیا بھر کے لوگ فیس بک کو غیر محفوظ تصور کرتے ہوئے اپنے اکاؤنٹس ڈیلیٹ کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT