Wednesday , December 12 2018

اداکار و سیاستداں پون کلیان کی آج نریندر مودی سے ملاقات کا امکان

حیدرآباد 20 مارچ (پی ٹی آئی)جنا سینا پارٹی کے بانی اور تلگو اداکار پون کلیان توقع ہے کہ کل احمد آباد میں بی جے پی وزارت عظمی کے امیدوار نریندر مودی سے ملاقات کریں گے ۔ پون کلیان مرکزی وزیر سیاحت کے چرنجیوی کے چھوٹے بھائی ہیں انہوں نے 14 مارچ کو جنا سینا پارٹی کا آغاز کیا جس کا نعرہ ’’کانگریس ہٹاؤ دیش بچاؤ ہیں‘‘ اس نعرے کو چند ماہ قبل ن

حیدرآباد 20 مارچ (پی ٹی آئی)جنا سینا پارٹی کے بانی اور تلگو اداکار پون کلیان توقع ہے کہ کل احمد آباد میں بی جے پی وزارت عظمی کے امیدوار نریندر مودی سے ملاقات کریں گے ۔ پون کلیان مرکزی وزیر سیاحت کے چرنجیوی کے چھوٹے بھائی ہیں انہوں نے 14 مارچ کو جنا سینا پارٹی کا آغاز کیا جس کا نعرہ ’’کانگریس ہٹاؤ دیش بچاؤ ہیں‘‘ اس نعرے کو چند ماہ قبل نریندر مودی نے بھی اپنی مہم کے دوران اٹھایا تھا۔ اداکار سے سیاستداں بننے والے پون کلیان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ کانگریس کو اقتدار سے ہٹانے کیلئے کسی بھی پارٹی سے ہاتھ ملانے تیار ہے۔ تلگودیشم صدر این چندرا بابو نائیڈو نے کلیان کو ان کی پارٹی سے اتحاد کرنے کی دعوت دی ہے۔ بہت جلد ریاست میں تلگودیشم ، بی جے پی ، جنا سینا اتحاد ہوسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT