Tuesday , November 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ادبی مقابلوں کی کامیاب ٹیموں میں انعامات کی تقسیم

ادبی مقابلوں کی کامیاب ٹیموں میں انعامات کی تقسیم

نظام آباد:10؍ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) قومی کونسل برائے فروغ اُردو زبان نئی دہلی بہ تعاون اُردو اکیڈمی ریاست تلنگانہ کے زیر اہتمام قلی قطب شاہ اسٹیڈیم حیدرآباد میں 19واں کل ہند اُردو کتاب میلہ کے انعقاد کے دوران یونیورسٹی سطح پر ادبی کوئز اور بیت بازی کے مقابلہ جات منعقد کئے گئے ۔ ان مقابلہ جات میں شعبہ اُردو تلنگانہ یونیورسٹی کی ٹیم نے بھی حصہ لیتے ہوئے ادبی کوئیز مقابلے میں انعام اوّل اور انعام دوّم کی مستحق قرار دی گئی۔ جبکہ بیت بازی کے مقابلہ میں شعبہ اُردو تلنگانہ یونیورسٹی کی ٹیم کو انعام سوم کا حقدار قرار دیا گیا۔ ان مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں میں اُردو کتاب میلہ کے اختتام کے روز ڈائرکٹر وسکریٹری اُردو اکیڈیمی پروفیسر ایس اے شکور و پروفیسر بیگ احساس کے ہاتھوں اسنادات کی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔ تلنگانہ یونیورسٹی شعبہ اُردو کی کوئیز ٹیم میں سال دوّم کے طلبہ محمد شاہد رضا ، سید لئیق ، اسماء تبسم ، زینب رحمن، نازیہ بیگم نے حصہ لیتے ہوئے انعام اوّل حاصل کیاجبکہ یونیورسٹی کی ہی سال اوّل کی ٹیم نے حصہ لیتے ہوئے انعام دوّم کے مستحق قرار دئیے گئے جس میں رحیمہ بیگم، اسریٰ انجم، ثناء امرین، نصرت بیگم، اور اجمیری بیگم شامل تھے۔ اسی طرح بیت بازی کی ٹیم میں شاہد رضا، سید لئیق ، نازیہ بیگم، زینب رحمن، اسما ء تبسم نے حصہ لیتے ہوئے انعام دوم حاصل کیا۔ شعبہ اُردو تلنگانہ یونیورسٹی کے طلبہ کی جانب سے ان ادبی مقابلوں میں حصہ لیتے ہوئے بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرنے پر وائس چانسلر سی پارتھا سارتھی آئی اے ایس، رجسٹرار پروفیسر لمبادری، صدر شعبہ اُردو ڈاکٹر اطہر سلطانہ ، ڈاکٹر موسیٰ اقبال ، ڈاکٹر گل رعنا، ڈاکٹر محمد عبدالقوی نے طلبہ کو مبارکباد پیش کی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT