Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / ادتیہ ناتھ نے ایودھیا کی ترقی کا عز م دہرایا

ادتیہ ناتھ نے ایودھیا کی ترقی کا عز م دہرایا

اجودھیا 18 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے اجودھیا کی ترقی کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ اسے قومی اور بین اقوامی سیاحت کے نقشے پر لایا جائے گا۔یوگی نے کہا کی اجودھیا ہمیشہ سے اہم رہا ہے ۔ حکومت اسکی ترقی ہر حال میں یقینی بنائے گی۔ انہوں نے کہا یہ سیاحت کا ایک بڑا مرکز ہے اس نقطہ نظر سے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ اجودھیا کو سیاحت کے نقطہ نظر سے بین اقوامی معیار بخشنے کی طرف حکومت تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔ اسی وجہ سے یہ تہوار منایا جا رہا ہے ۔ دیوالی کے ذریعے ان یادوں کو تازہ کیا جائے گا جس میں بھگوان رام کی جنگل سے واپسی کے وقت جوش و خروش کا ماحول رہا ہوگا۔تاج محل پر ابھرے نئے تنازعہ کے پیش نظر انہوں نے کہا کہ 26 اکتوبر کو ان کا آگرہ جانے کا پروگرام پہلے سے طے تھا۔ اس تنازعہ کے ساتھ اس کا کوئی تعلق نہیں ہے . ورلڈ بینک کی مدد سے اگر ہ کے لئے 370 کروڑ روپے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ۔ وزیر اعلی نے گورکھپور میں ایک نیوز چینل کو انٹرویو میں کہا کہ اجودھیا ، متھرا، وارانسی اور آگرہ جیسے شہروں کو سیاحت کے نقطہ نظر سے بلندیوں پر لے جایا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT