Wednesday , September 19 2018
Home / ہندوستان / ادتیہ ناتھ کو نماز پڑھنے اعظم خاں کا مشورہ

ادتیہ ناتھ کو نماز پڑھنے اعظم خاں کا مشورہ

رامپور( اتر پردیش) ۔ /11جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) یوگا پر بی جے پی رکن پارلیمنٹ یوگی ادتیہ ناتھ کے حالیہ تبصرہ پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اترپردیش کے وزیر اور سماجوادی پارٹی لیڈر اعظم خاں نے آج کہا کہ زعفرانی لیڈر کو چاہیئے کہ اپنا ذہنی فتور دور کرنے کیلئے نماز پڑھنا شروع کردیں۔ انہوں نے بتایا کہ اگرچیکہ یوگی کو نماز پڑھنے کا مشورہ دینا

رامپور( اتر پردیش) ۔ /11جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) یوگا پر بی جے پی رکن پارلیمنٹ یوگی ادتیہ ناتھ کے حالیہ تبصرہ پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اترپردیش کے وزیر اور سماجوادی پارٹی لیڈر اعظم خاں نے آج کہا کہ زعفرانی لیڈر کو چاہیئے کہ اپنا ذہنی فتور دور کرنے کیلئے نماز پڑھنا شروع کردیں۔ انہوں نے بتایا کہ اگرچیکہ یوگی کو نماز پڑھنے کا مشورہ دینا مناسب نہیں ہے لیکن وہ یوگا کی مشق کیلئے زور زبردستی کرنا چاہتے ہیں اور میں بھی اپنے خیالات مسلط کرنے کا اصرار کروں گا۔ اعظم خاں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ( یوگی ) نماز پڑھنا شروع کردیں گے تو نہ صرف جسمانی صحت قائم ہوگی بلکہ دل و دماغ بھی صحیح ہوجائے گا۔ سماجوادی پارٹی لیڈر کا یہ بیان بی جے پی کے شعلہ بیان ایم پی کے اس تبصرہ کے پیش نظر آیا ہے کہ سوریہ نمسکار کے مخالفین سمندر میں غرق ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ سوریہ نمسکا ایک مذہبی مشق ( آسن ) ہے جسے دوسروں پر مسلط نہیں کیا جاسکتا۔

TOPPOPULARRECENT