Monday , June 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ادخال پرچہ نامزدگی مراکز کی تنقیح

ادخال پرچہ نامزدگی مراکز کی تنقیح

کریم نگر13 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میونسپال انتخابات کے ضمن میں مٹ پلی ، کورٹلہ ، جگتیال میں پرچہ نامزدگی کے ادخال کے طریقہ کار کی ضلع کلکٹر ایم ویرا برہمیا نے چہارشنبہ کو تنقیح کی اور میونسپال انتخابات کے انتظامات پر میونسپال کمشنر کی جانب سے انجام دئے گئے کاموں کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ک

کریم نگر13 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میونسپال انتخابات کے ضمن میں مٹ پلی ، کورٹلہ ، جگتیال میں پرچہ نامزدگی کے ادخال کے طریقہ کار کی ضلع کلکٹر ایم ویرا برہمیا نے چہارشنبہ کو تنقیح کی اور میونسپال انتخابات کے انتظامات پر میونسپال کمشنر کی جانب سے انجام دئے گئے کاموں کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں 326 وارڈس میں 724 پولنگ مراکز قائم کئے گئے 710666 ووٹرس اپنے ووٹ حق سے استفادہ کریں گے ، دو کارپوریشن اور 9 میونسپالٹیوں میں ہونے والے انتخابات کیلئےEVMS(726) درکار ہے اس کیلئے 800 ای وی ایمس کو تیار رکھا گیا ۔ پہلی ( پرائمری ) ابتدائی تنقیح مکمل کرکے متعلقہ میونسپالٹیوں کو ضرورت کے مطابق ای وی ایس کی تقسیم انجام دی گئی ۔

تربیت کیلئے منصوبہ تشکیل دیں ووٹرس کو شعور بیداری اجاگر کرنے کیلئے سوئپ SVEEP پروگرام کو کامیابی کے ساتھ انعقاد کریں ۔ شہری علاقوں میں یپا پی ڈئ ، دیہی علاقوں میں بی ڈی ڈی آر ڈی اے ، اس پروگرام کو انجام دیں گے ۔ انتخابی ضابطہ اخلاق کو لازمی طور پر عمل آوری کریں ۔ سیاسی پارٹیوں ، عوام حد سے زیادہ خوشی و جذبہ میں آکر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہ کریں ۔ رقم شراب کی تقسیم کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ۔ ووٹرس کو ڈر خوف اور ان کو غلط فہمی میں مبتلا نہ کریں ۔ انتخابات بہتر اور پرامن طور پر منعقد کرنے کیلئے حکومت و انتظامایہ کو سیاسی نمائندوں اور ووٹرس ، عوام اور تمام طبقات تعاون کریں ۔ اس پروگرام میں جگیتال سب کلکٹر سری کیش لٹکر ، میونسپالٹی کمشنرس اور اسپیشل عہدیداران و دیگر نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT