Saturday , November 18 2017
Home / Health / ادرک کے چند بہترین فوائد

ادرک کے چند بہترین فوائد

ادرک بہت عام استعمال ہونے والی چیز ہے جو لگ بھگ برصغیرمیں ہر کھانے کا حصہ ہو تی ہے۔ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ صحت کیلئے کتنی بہترین چیز ہے ؟ بدہضمی سے لے کر جسمانی دفاعی نظام کو مضبوط بنانے تک یہ جڑی بوٹی متعدد فوا ئد کی حامل ہے۔ اسے خام کھائیں یا کھانے میں ملا کر استعمال کریں جبکہ اچار کی صورت میں بھی یہ طبی لحاظ سے فائدہ مند ہوتی ہے۔ یہاں ادرک کے کچھ ایسے ہی فوائد بتائے جار ہے ہیں۔ متلی کی کیفیت کم کرے:  ادرک کا ایک سب سے بڑا فائدہ متلی کی شکایت میں کمی لانا ہے، ادرک کی چائے کا استعمال اس حوالے سے فائدہ مند ہے، اس کے لئے ایک انچ ادرک کو ایک سے دو کپ گرم پانی میں 10 منٹ تک ملا ر ہنے دیں، جس کے بعد اس میں شہد ملا کر پی لیں۔ بدہضمی کے لئے  بھی فائدہ مند ہے ، پیٹ خراب ہوگیا ہے؟ تو ادرک کو چبا کر دیکھیں، یہ جڑ معدے کو موثر طریقے سے خالی کر کے اس شکایت پر قابو پاتی ہے۔ ادرک ورم کش ہے طبی ماہرین کے مطابق اگر آپ کو کسی قسم کے ورم سے متعلق مرض لاحق ہوگیا ہے تو ادرک کو اپنی غذا کا حصہ بنا لیں۔
اس میں ایسے اجزا شامل ہوتے ہیں جو جسم کی ورم کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ پیٹ میں گیس کا خاتمہ اگر تو آپ کا پیٹ اکثر گیس کی تکلیف کا شکار رہتا ہے تو ادرک فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق یہ آنتوں میں گیس کو کم کرتی ہے، اس کے لیے اپنی غذا میں اس کی کچھ مقدار چھڑک کر استعمال کریں۔ پٹھوں کی اکڑن سے ریلیف اپنے سوجن کش اثرات کے باعث یہ پٹھوں کی اکڑن کی تکلیف میں کمی لانے میں بھی مددگا ر ثابت ہوتی ہے۔ اگر ورزش کے دوران یا بعد میں کوئی پٹھا اکڑ جاتا ہے تو ادرک کو دودھ میں ہلدی کے ساتھ ملا کر استعمال کریں۔ جسمانی دفاعی نظام مضبوط بنائے بیماری کی صورت میں ادرک کی چائے پینے کا کہا ہی اس لیے جاتا ہے کہ یہ معدے کے اچھے بیکٹریا کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے جو جسمانی دفاعی نظام کو بہتر بنا کر بیمار ہونے سے بچاتے ہیں۔ اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور یہ اینٹی آکسائیڈنٹس جسم میں موجود مضر صحت پروٹین کے اجزا سے ہڈیوں کو ہونے والے نقصان کی مرمت کا کام کرتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT