Tuesday , December 19 2017
Home / Top Stories / ادلب کی مارکٹ پر فضائی حملے ، 21 ہلاک

ادلب کی مارکٹ پر فضائی حملے ، 21 ہلاک

IDLIB, JUNE 12 -- Civil defence members and rescuers push a car at a site hit by air strikes in Idlib city, Syria June 12, 2016. REUTERS-24R

بیروت ۔ /12 جون (سیاست ڈاٹ کام) شام کے القاعدہ زیرکنٹرول شہر ادلب میں مارکٹ پر فضائی حملے کئے گئے جس کے نتیجہ میں 21 شہری بشمول 5 بچے ہلاک ہوگئے ۔ تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ شمال مغربی صوبائی دارالحکومت پر یہ فضائی حملے کس نے کئے ۔ یہ علاقہ القاعدہ سے ملحق النصرہ فرنٹ اور اس کے حلیفوں کے زیرکنٹرول ہے ۔ انسانی حقوق کے نگرانکار ادارے نے فوٹیج دکھائے جس میں جلی ہوئی کار نظر آرہی تھی اور ایمرجنسی ورکرس آگ سے گھری ہوئی عمارتوں پر پانی کی بوچھاڑ کررہے ہیں ۔ تاحال یہ نہیں معلوم ہوسکا کہ شام ، روس نے یہ فضائی حملے کئے یا امریکی زیرقیادت اتحادی طیاروں نے یہ کارروائی کی ہے ۔ ادارہ نے قبل ازیں /31 مئی کو کہا تھا کہ روسی طیاروں نے ادلب سٹی پر فضائی حملہ کیا جس میں 23 افراد ہلاک ہوگئے لیکن بعد میں روس نے ان حملوں کی تردید کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT