Wednesday , September 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ادونی سرکاری ہاسپٹل میں سہولیات کا فقدان

ادونی سرکاری ہاسپٹل میں سہولیات کا فقدان

اڈوانی ۔ 12 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نرمل ٹاکیز روڈ ، ادونی پر واقع خواتین سرکاری ہاسپٹل میں نرسس کی خالی جائیدادوں کو پُر نہ کئے جانے کے سبب حاملہ خواتین کو اپنے علاج کی جانچ کرانے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ شہر ادونی اور اسکے اطراف کے قریوں سے آنے والے حاملہ خواتین جب سرکاری ہاسپٹل میں اپنے علاج کی جانچ کیلئے حاضر

اڈوانی ۔ 12 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نرمل ٹاکیز روڈ ، ادونی پر واقع خواتین سرکاری ہاسپٹل میں نرسس کی خالی جائیدادوں کو پُر نہ کئے جانے کے سبب حاملہ خواتین کو اپنے علاج کی جانچ کرانے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ شہر ادونی اور اسکے اطراف کے قریوں سے آنے والے حاملہ خواتین جب سرکاری ہاسپٹل میں اپنے علاج کی جانچ کیلئے حاضر ہوتے ہیں تو انھیں ہاسپٹل عملہ کی جانب سے کسی نہ کسی بہانے واپس بھیج دیا جاتا ہے ۔کچھ خواتین واپس چلے جاتے ہیں اور کچھ خانگی ہاسپٹل کا رخ اختیا ر کرتے ہیں ۔ مگر غربت ایک ایسی چیز ہے جس کے سبب خواتین پریشانی میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ انھیں کچھ سمجھ میں نہیں آتا کہ وہ کیا کریں۔ ہاسپٹل کے عملہ کا کہنا ہے کہ گذشتہ6 سالوں سے ان خالی جائیدادوں کو پُر نہیں کیا گیا ہے ۔ ہاسپٹل کے عملے کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہاسپٹل کے حالت زار سے متعلق سیاسی قائدین ، ایم ایل ایز، الکٹرانک و پرنٹ میڈیا تمام لوگوں کو واقف کروایا گیا ہے اس کے باوجود آج تک ان جائیدادوں کو پُر نہیں کیا گیا ۔مزید یہ کہ ادونی شہر ایک گنجان آبادی والا شہر ہے جس میں تقریبا 2 لاکھ سے زائد عوام اپنی زندگی بسر کررہے ہیں اس کے علاوہ اس کے اطراف والے قریوں سے بھی عوام اسی ہاسپٹل کا رخ کرتے ہیں تو حکومت کو چاہئے تھا کہ اس ہاسپٹل میں اچھے انتظامات کرے اور عوام کو اچھی سہولیات فراہم کرے مگر یہاں ایسا نہیں ہے ۔ لہذا عوام کا یہ مطالبہ ہے کہ حکومت سرکاری ہاسپٹل پر توجہ دیتے ہوئے غریب عوام کی مدد کیلئے جلد از جلد سہولیات فراہم کرے۔

TOPPOPULARRECENT