Wednesday , January 17 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ادونی شہر کے یونانی ہاسپٹل میں تمام عملہ غیر حاضر

ادونی شہر کے یونانی ہاسپٹل میں تمام عملہ غیر حاضر

ادونی 22 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )شہر ادونی کی ایریا ہاسپٹل میں موجود یونانی ہاسپٹل کا مرکز آج شہر میں کافی سرخیوں میں رہا ۔ وجہہ یہ تھی کہ کل ہاسپٹل میں ایک بھی ملازم نہ ہی ڈاکٹر نہ ہی پیرامیڈیکل اسٹاف موجود تھے۔ ہر روز کی طرح کل بھی 100 سے زائد مریض قطار باندھ کر ڈاکٹرس کے انتظار میں رہے ۔ لیکن افسوس یہ رہا کہ ایک بھی ڈیوٹی ڈاکٹر ہاس

ادونی 22 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )شہر ادونی کی ایریا ہاسپٹل میں موجود یونانی ہاسپٹل کا مرکز آج شہر میں کافی سرخیوں میں رہا ۔ وجہہ یہ تھی کہ کل ہاسپٹل میں ایک بھی ملازم نہ ہی ڈاکٹر نہ ہی پیرامیڈیکل اسٹاف موجود تھے۔ ہر روز کی طرح کل بھی 100 سے زائد مریض قطار باندھ کر ڈاکٹرس کے انتظار میں رہے ۔ لیکن افسوس یہ رہا کہ ایک بھی ڈیوٹی ڈاکٹر ہاسپٹل میں حاضر نہیں تھا۔ بعض ایک مریضوں نے بتایا کہ ہاسپٹل میں کام کرنے والے عملے کی تعداد آٹھ ہے لیکن ایک بھی ڈاکٹر یا پیرا میڈیکل اسٹاف ہاسپٹل میں موجود نہیں ،جب مریضوں نے ڈاکٹر کے کمروں کو دیکھا تو کمرے کھلے تھے لیکن نہ ہی کمروں میں لائٹ نہ فیان تھا ۔ کمرے بالکل خالی نظر آئے ۔ مریض ڈاکٹر وں کا انتظار کرتے رہے لیکن کوئی بھی ڈاکٹر یا پیرا میڈیکل اسٹاف نہیں آیا۔ مریضوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ اس ہاسپٹل کے ڈاکٹروں کیلئے کوئی نئی بات نہیں اکثر ڈاکٹرس غیر حاضر رہتے ہیں یا صرف ایک ہی ڈاکٹر ہاسپٹل میں موجود رہتا ہے ۔ بعض مریضوں نے یہ بھی بتایاکہ ڈاکٹروں نے اپنے اپنے طریقے سے کام کرنے کے دن و تاریخ متعین کرلئے ہیں۔ اسی حساب سے کام کرتے ہیں۔ بقیہ دنوں میں غیر حاضر رہتے ہیں ۔سماجی تنظیموں کے ذمہ داران نے کمشنر آف ایوش سے رابطہ کیا ہے ۔ کمشنر نے کاروائی کرنے کا تیقن دیاہے۔

TOPPOPULARRECENT