Friday , June 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ادونی میں آج رائے دہی

ادونی میں آج رائے دہی

ادونی ۔ 6 ۔ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ ٔ ادونی میں آج عام انتخابات منعقد ہوںگے جس کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ادونی آر ، او ، ہریناتھ ریڈی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ ہریناتھ ریڈی نے بتایا کہ حلقہ ادونی میں کل 2,10,381 ووٹرس ہیں جن میں 1,05,439 مرد حضرات ہیں جبکہ 1,04, 948خواتین ہیں ۔ پولنگ کاآغاز صبح 7 ؍بجے سے شام 6 ؍بجے تک پولنگ جاری رہیگی۔ انتخابات کیلئے کل 202 پروسیڈنگ آفیسرس ، 202 اسسٹنٹ پروسیڈنگ آفیسرس ، 898 کلرکس کی مدد لی جائیگی۔ حلقہ ادونی میں کل 202 پولنگ بوتھس کا انتظام کیا گیا ہے ، دھوپ کی شدت سے بچنے کیلئے پولنگ مراکز کے قریب شامیانے اور پینے کے پانی کا انتظام رکھا گیا ہے۔ پولنگ کے دن پانی بجلی وغیرہ جیسے بنیادی سہولتیں پولنگ بوتھ کے قریب منعقد کی گئی ہیں۔ ای وی ایم مشین ( ووٹنگ مشین ) کی شعور بیداری کیلئے پروسیڈنگ آفیسر کے قریب ایک نقلی مشین رکھی گئی ہے تاکہ بے شعور لوگوں کو ووٹ استعمال کرنے کا طریقہ بتا سکے ۔ آر ،او ، ہریناتھ ریڈی نے بتایا کہ اگر کسی کو اپنے علاقے کے پولنگ بوتھ معلوم نہیں ہو تو وہ ان نمبرات پر ربط پیدا کرکے اپنا پولنگ بوتھ کی جانکاری حاصل کرسکتے ہیں ۔ 7032426651 / 7032426652 / 7032426653 /7032426654 ،پر ربط کریں۔ آفیسر نے بتایا کہ ووٹ کا استعمال کرنے کیلئے کسی بھی ایک شناختی کارڈ کا ہونا ضروری ہے ۔ ادونی حلقہ میں کل 408 ووٹنگ مشین کا انتظام کیا گیا ہے ۔ اور مزید 20 % فیصد ووٹنگ مشین زائد طور پر رکھے گئے ہیںتاکہ کسی مشین میں خرابی پائی جائے تو اس کے بجائے دوسری استعمال کرسکے ۔ آفیسر نے کہا کہ 110 حساس پولنگ مراکز میں ویب کیمرے منظم کئے گئے ہیں۔ تاکہ کسی بھی سنگین صورتحال سے فوری نپٹا جاسکے ۔

TOPPOPULARRECENT