Wednesday , November 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ادونی میں آندھرا پردیش کو خصوصی درجہ دینے بھوک ہڑتال جاری

ادونی میں آندھرا پردیش کو خصوصی درجہ دینے بھوک ہڑتال جاری

ادونی۔/13 اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ریاست آندھرا پردیش کو خصوصی درجہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ادونی شہر میں وائی ایس آر پارٹی کی جانب سے زنجیری بھوک ہڑتال جاری ہے۔ اس موقع پر پارٹی کے قائد قادر باشاہ نے بتایا کہ اس زنجیری بھوک ہڑتال میں آج مسلم مینارٹی کے قائدین نے حصہ لیا ہے۔ اور یہ بھوک ہڑتال ریاست آندھرا پردیش کو خصوصی درجہ دینے کو لیکر کی جارہی ہے۔قادر باشاہ نے بتایا کہ مرکزی حکومت ریاست آندھر اپردیش کو خصوصی درجہ دینے کا وعدہ کرنے کے بائوجود انھیں تک ریاست کو خصوصی درجہ دینے سے قاصر ہے۔مزید قادر باشاہ نے بتایا کہ آج تلگو دیشم پارٹی کو بھی معلوم ہوگیا ہے کہ مریزی حکومت ان کا ساتھ نہیں دینے والی اس لئے چند دنوں سے تلگو دیشم پارٹی کے قائدین بھی اس احتجاج پر اتر آئے ہیں ۔ انھوں نے بتایا کہ ریاست کو خصوصی درجہ دینے تک ہم احتجاج کرتے رہینگے ۔اس موقع پر دیگر قائدین نے بھی ریاست کو خصوصی درجہ دینے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر ڈی سلیم باشاہ ، اسٹیٹ جوانٹ سکریٹری ، وائی ایس آر پارٹی، سنار عبدالقادر، عبدالرحیم محبوب باشاہ، منیر احمد ، سید امان اللہ، محمد الطاف، قادر باشاہ ، چاند باشاہ ، فیاض احمد ، نور، آصف ، احمد باشاہ ، عثمان باشاہ نواز علی، جمیل احمد ، فاروق، مستان وغیرہ شریک رہے۔

TOPPOPULARRECENT