Monday , June 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ادونی میں جلسہ عظمت والدین کا انعقاد

ادونی میں جلسہ عظمت والدین کا انعقاد

ادونی۔/10اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)علاقہ کوڑیال پیٹ، محمد صاحب کالونی نزد امام قاسم مسجد ادونی میں جلسہ عظمت ِ والدین منعقد کیا گیا ۔ جس میں سید شاہ محمد سمیع اللہ قادری ، شاہ پور نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ارشاد فرمایا اور تم کو حکم دیا کہ تم اپنے ماں باپ کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آئو۔ اللہ تعالیٰ والدین کے ساتھ حسن سلوک کرنے سے خوش ہوتا ہے۔ مولانا نیکہاکہ دینی تعلیم سے آراستہ ہوجائو تو ماں باپ کی قدر کرنا اور تعظیم کرنا سیکھ لوگے ۔ آج مسلمان دینی علم سے بہت دور ہے ۔نماز اور قرآن سے دور ہے ۔۱ور دنیاوی علم سے وابستہ ہے ۔جس کے سبب معاشرے میں بگاڑ دیکھا جارہا ہے۔ مختلف مسائل سے مسلمان پریشان ہیں۔اس کی درستگی صرف اور صرف اللہ اور اسکے رسول ؐ کے بتائے ہوئے طریقے پر عمل کرنے سے ہے نہ کہ دنیائی مسائل میں الجھنے سے ۔مسلمان دینی تعلیم کی طرف متوجہ نہ ہوکر اپنی دنیا و آخرت کو برباد کررہا ہے۔آج کے دور میں ماں باپ کو بوجھ سمجھا جارہا ہے۔ جبکہ ماں کے قدموں کے نیچے جنت ہے تو باپ جنت کا دروازہ ہے ۔لہذا تم اپنے والدین کے ساتھ حسن سلوک کے ساتھ پیش آئو تو آپ کی اولاد بھی آپ کے ساتھ حسن سلوک کریگی۔

TOPPOPULARRECENT