Wednesday , September 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ادونی میں حج تربیتی کیمپ کا انعقاد

ادونی میں حج تربیتی کیمپ کا انعقاد

ادونی۔/10اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کے جی این فنکشن ہال، ادونی میں آج صبح 9-30 بجے تا شام 5-30 بجے حجاج کرام کیلئے حج تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس کی صدارت خطیب محمد علی ہاشمی نے کی۔ اس موقع پر مہمانانِ خصوصی حضرت مولانا ماجد صاحب کرنول اور حضرت مولانا زبیر احمد کرنول نے شرکت کی۔ مولانا ماجدنے حجاج کرام کو حج کے فرائض اور واجبات سے متعلق بیان کیا۔ بعد ازاں مولانا زبیر احمدنے مدینہ کی زیارت کا طریقہ اور تفسیر بتائی۔ اس پروگرام ضلع حج سوسائٹی کے نائب صدر سلیم احمد نے بھی شرکت کی اور سفر حج سے متعلق انھوں نے حجاج کرام کو ہدایت دی۔آخر میں صدر جلسہ خطیب محمد علی ہاشمی نے حاجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو حج کیلئے جارہے ہیں ۔ اصل بات تو یہ ہے کہ ہم حج کیلئے کہاں جارہے ہیں اللہ تعالی کی طرف سے ہمیں بلایاگیا ہے ۔ مزید انھوں نے کہا کہ حضور اکرم محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ زندگی میں ایک بار حج کرنا مسلمان کیلئے فرض ہے ۔ اور حج اُس پر فرض ہے جومالدار ہوں ۔مزید انھوں نے کہا کہ حجاج کرام حج کو روانہ ہونے کیلئے چھ ماہ قبل ٹکٹ بک کرواتے ہیں۔ لیکن اللہ تعالیٰ نے حجاج کرام کا ٹکٹ کئی صدیوں پہلے بک کرچکا ہے۔جو آج روانہ ہورہے ہیں۔ آخر میں انھوں نے حجاج کرام کو حج کے سفر کیلئے مبارکباد پیش کی۔ قبل از پروگرام کی افتتاح قرأت کلام پاک اور نعت شریف سے ہوئی۔ پروگرام ادونی حج کمیٹی کی جانب سے منعقد کیا گیا جس میں شہر ادونی کے علاوہ آلور ، پتی کنڈا، یمگنور، ہلگندہ ، گنتکل اور دیگر مقامات سے حجاج کرام نے حصہ لیا۔ اس موقع پر صدر حج کمیٹی ادونی گلفروش شفیع احمد ، نائب صدر جناب ابراہیم ، کمیٹی کے اراکین رحمت اللہ ، احمد حسین رجب علی، ہریوانم عبدالباسط،اور دیگر نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT