Monday , December 11 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ادونی میں سائنس ایکسپریس ٹرین کی نمائش

ادونی میں سائنس ایکسپریس ٹرین کی نمائش

ادونی۔ 23 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بدلتے ہوئے ماحول کے متعلق طلبہ میں شعور بیداری کیلئے محکمہ ریلوے اور سنٹر فاراِنویرانمنٹ ایجوکیشن کی جانب سے سائنس ایکسپریس نامی ٹرین کا متعارف کیا گیا ہے۔ یہ ٹرین ملک بھر میں 15اکٹوبر 2015سے 7؍مئی 2016تک سفر کرکے ملک کے 64مقامات 19800کیلومیٹرس کا فاصلہ طئے کرتے ہوئے بدلتے ہوئے ماحول اور اسکے مضر اثرات احتیاط و تدابیرکی جانکاری فراہم کررہی ہے۔ اس گاڑی کے 16اے سی ڈبے کے ذریعے طلبہ کو نمائش کرائی جائے گی۔ یہ ٹرین پوراپوٹو، وشاکھا پٹنم ، راج منڈری ، گنٹور، سکندرآباد کا فاصلہ طئے کرنے کے بعد 24تا 26فروری کو ادونی شہر میں مقیم رہے گی۔اس موقع پر 17منڈلوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ سائنس ایکسپریس کی نمائش کرینگے ۔ یہ نمائش 24؍فروری تا 26فروری صبح 10؍بجے تا شام 5بجے تک جاری رہے گی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈی ای او نے طلبہ و اساتذ ہ سے خواہش کی ہے کہ ضرو ر بہ ضرور ادونی ریلوے اسٹیشن پہنچ کر اس نمائش میں حصہ لیں ۔ تاکہ بدلتے ہوئے ماحول اسکے مضر اثرات ، احتیاطی تدابیر کا مشاہد ہ کرسکیں۔

TOPPOPULARRECENT