Sunday , November 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ادونی میں قومی یوم لڑکیوں کا انعقاد

ادونی میں قومی یوم لڑکیوں کا انعقاد

ادونی /24 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ادونی انڈر پیٹ اردو گرلز ہائی اسکول میں قومی یوم لڑکیوں کا انعقادعمل میں آیا۔ یہ جلسہ سی ڈی پی او شرف النساء بیگم کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شیوا راملو ایم ای او ادونی اور ولی نظامی صدر مدرس اسکول ھٰذا نے شرکت کی ۔ ایم ای او شیوا راملو نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کو حصول ِ ملازمت کے مقصدسے ہٹ کر اپنی قابلیت پر معلومات بڑھانے کو مقصد بنائیں ۔ ایک لڑکی کی تعلیم ایک کنبہ کی تعلیم کے مترادف ہے ۔ آج حکومت محکمۂ تعلیم خصوصالڑکیوں کی تعلیم پر توجہ دے رہی ہے۔ اقلیتی لڑکیوں کیلئے الگ اردو میڈیم ہائی اسکول اس کی زندہ مثال ہے ۔ بعد ازاں صدر جلسہ شرف النساء بیگم نے لڑکیوں کو اس مسابقتی دوڑ میں سب سے آگے رہنے کا مشورہ دیا۔ یہ حقیقت ہے کہ ہمارے سماج میں خواتین اور لڑکیوں پر کئی طرح کے مسائل پیدا کئے جاتے ہیں۔ جن سے دلبرداشتہ ہوکر معصوم لڑکیاں خود کشی کی راہ اپنا لیتی ہیں ۔ جو انتہائی افسوسناک بات ہے ۔ سماج کے ہر فرد کا یہ فرض ہے کہ وہ ایسا ماحول بنائیں جس میں ہماری لڑکیاں بلا کسی خوف کے اپنے تعلیمی سفر کو جاری رکھ سکیں ۔ انھوں نے تیقن دیا کہ وہ طالبات کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہمیشہ ان کا ساتھ دینگے ۔بعد ازاں صدر مدرس ولی نظامی نے اپنے خطاب میں کہا کہ خواتین اور طالبات کے مسائل کا واحد حل تعلیمی نسواں میں مضمر ہے ۔ آج کے اس مہذب سماج میں اپنے کنبہ کی کفالت کیلئے ترکِ تعلیم کی قربانی دے رہے ہیں، جو مردوں کیلئے ایک شرمناک بات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT