Sunday , January 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ادونی میں کل جماعتی اجلاس کا انعقاد

ادونی میں کل جماعتی اجلاس کا انعقاد

ادونی 21 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ہدہد طوفان متاثرین کیلئے بغیر کسی پارٹی کا لحاذرکھے ہم سب ملکر ہدہد طوفان متاثرین کی آفتوں کو کم کرنے کیلئے اور ان کی زندگی میں دوبارہ خوشیاں لانے کیلئے ہم سب یک جٹ ہوکر کام کرنا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار رکن اسمبلی ادونی سائی پرساد ریڈی نے آر اینڈ بی گیسٹ میں منعقدہ مختلف سیاسی پارٹیوں کی تقریب سے

ادونی 21 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ہدہد طوفان متاثرین کیلئے بغیر کسی پارٹی کا لحاذرکھے ہم سب ملکر ہدہد طوفان متاثرین کی آفتوں کو کم کرنے کیلئے اور ان کی زندگی میں دوبارہ خوشیاں لانے کیلئے ہم سب یک جٹ ہوکر کام کرنا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار رکن اسمبلی ادونی سائی پرساد ریڈی نے آر اینڈ بی گیسٹ میں منعقدہ مختلف سیاسی پارٹیوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس اجلاس میں وائی ایس آر ، ٹی ڈی پی ، کانگریس ، بی جے پی ، سی پی آئی ، سی پی ایم ، اور ایم آئی ایم قائدین کے علاوہ سابق ایم ایل سی چندرا شیکھر ریڈی ، وٹا کسٹپا، انجی بابو ، پرکاش جین ، امی سوفی ، کے علاوہ سابق رکن اسمبلی مناکشی نائیڈو کے علاوہ دیگر قائدین شریک رہے ۔ سابق اور حال کے رکن اسمبلی نے بتایا کہ ریاست تقسیم کے بعد ریاست کو ’’ہدہد‘‘ طوفان سے بے حد نقصان ہوا ہے ۔ جس کا اندازہ نہیں لگا یا جاسکتا ۔ ریاست کی تقسیم کے بعد یہ پہلا ایسا قدرت کا قہر ہے جو ریاست کی بد نصیبی کہا جاسکتا ہے ۔ اس طوفان کے نقصان کو نپٹنے کیلئے ہمارے ملک کی ہر ریاست و ہر تنظیم ساتھ دے رہی ہے ۔ لہذا ہم شہریان ادونی بھی چاہتے ہیں کہ شہر کے مختلف سماجی تنظیمیں ، جیسے ڈاکٹرس تنظیم ، لاری اونرس ، وغیر ہ چندہ کرکے طوفان سے متاثرہ افراد کی مدد کی جائے ۔ مزید انھوں نے کہا کہ اے پی ریوینیو بنک کے ذریعے بھی سی ایم رلیف فنڈ کے ذریعے اور دیگر مختلف ذرایعوں سے ان کی مدد کی جاسکتی ہے۔ اس اجلاس میں متفقہ طور پر تمام سیاسی پارٹیوں نے ہد ہد طوفان متاثرین کی مدد کرنے کی بات کہی ۔ اس موقع پر ہر پارٹی کی جانب سے 50ہزار روپئے دینے کی بات کہی گی ۔ اس موقع پر وائی ایس آر سی پی قائد چندراکانت ریڈی، ٹی ڈی پی قائد بی ٹی نائیڈو، وٹا رمیش، دیوی شیٹی پرکا ش، ٹی ڈی پی قائد محمد عثمان وغیرہ شریک رہے ۔

TOPPOPULARRECENT