Thursday , November 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ادونی میں 7 فبروری کو جشن غوث الوریٰ

ادونی میں 7 فبروری کو جشن غوث الوریٰ

مسئلہ وحدت الوجود پر سمینار اور کتاب ’’اللہ اور اﷲ والے ‘‘ کا رسم اجراء
ادونی۔ 4 فبروری۔ ( ذریعہ ای میل) شیخ رفیق خلیفۂ خاص حضرت صوفی عبدالقادر باشاہ کی اطلاع کے بموجب 20 واں سالانہ جشن غوث الوریٰ و سمینار زیرسرپرستی الحاج ڈاکٹر صوفی عبدالقادر باشاہ قادری چشتی شاذلی ادونی 7 فبروری 27 ربیع الثانی بروز اتوار بمقام خانقاہ قادریہ قادری چمن ایمگنور روڈ ادونی عظیم الشان پیمانے پر مقرر ہے جس میں محمد زبیر پاشاہ قادری چشتی شاذلی خلیفہ و جانشین حضرت ڈاکٹر الحاج صوفی عبدالقادر باشاہ قادری چشتی شاذلی ادونی کا خصوصی خطاب ہوگا ۔ سالانہ جشن کا آغاز صبح 9 تا 12 بجے دن سمینار بعنوان ’’مسئلہ وحدۃ الوجود و صوفیائے دکن‘‘ منعقد ہوگا جس میں معزز دانشوران کرام پروفیسر ڈاکٹر مسعود سراج میسور یونیورسٹی ، پروفیسر ڈاکٹر سید خلیل اللہ حسینی کوئمپو یونیورسٹی شیموگہ ، پروفیسر ڈاکٹر عبدالمجید بیدار عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد ، پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید اکبر گلبرگہ یونیورسٹی ، ڈاکٹر منظور احمد دکنی گلبرگہ یونیورسٹی ، ڈاکٹر محمد افضل الدین جنیدی المعروف سراج بابا جانشین سجادہ نشین بارگاہ شیخ دکن گلبرگہ ، ڈاکٹر بشیرالحق قریشی لطیفیہ عربک کالج حضرت مکان ویلور مقالے پیش کریں گے ۔نظامت کے فرائض الحاج حبیب محمد بن عبداﷲ رفیع ( حبیب جانی ) انجام دیں گے ۔ سمینار کے اختتام پر حضرت صوفی عبدالقادر باشاہ قادری شاذلی ادونی کی کتاب ’’اﷲ اور اﷲ والے…حصہ اول و دوم ‘‘ کی رسم اجراء ہوگی ۔ 12 تا 1 بجے حلقہ ذکر ، بعد نماز ظہر فاتحہ و شجرہ خوانی اور فقراء کے ضرب کے ساتھ علم کشائی و لنگرعام ہوگا۔     4 بجے تا عصر دارالعلوم قادریہ کا جلسہ دستاربندی ہوگا ۔ بعد نماز مغرب محفل نعتؐ کا انعقاد عمل میں آئیگا جس میں شہر بنگلور کے مشہو ر ومعروف ثناء خوان رسول محمد نیاز قادری کے علاوہ حیدرآباد کے خوش گلو ثناء خوان رسولؐ قاضی حبیب صالح بن عبداللہ جنیدی ، حبیب علی بن حسن رفیع ، مرزا کریم بیگ ، حبیب مصطفی العیدروس و دیگر ہدیہ نعت پیش فرمائیں گے ۔ بعد محفل نعت تقریری پروگرام کا انعقاد عمل میں آئے گا جس سے حضرت صوفی عبدالقادر باشاہ قادری و حضرت صوفی محمد زبیر باشاہ قادری و دیگر علمائے کرام خطاب فرمائیں گے ۔ بعد نماز عشاء لنگر عام ہوگا اور ٹھیک 10 بجے شب محفل سماع ہوگی جس میں شہر حیدرآباد کے ممتاز و مایہ نواز قوال رفیق دلدار و ہمنوا ساز پر کلام پیش کریں گے ۔بعد محفل سماع دعاء حضرت الحاج ڈاکٹر صوفی عبدالقادر باشاہ قادری پر جشن غوث الوریٰ کا اختتام عمل میں آئے گا ۔ اس پروگرام کو نشاء اسلامک و نشاء ٹی وی پر براہ راست نشر کیا جائیگا ۔ اس کے علاوہ انٹرنیٹ کے ذریعہ آن لائین دنیا بھر میں مشاہدہ کیا جاسکتا ہے ۔صوفی ساجد باشاہ قادری نے مریدین و معتقدین سے گذارش کی ہے کہ وہ اس بابرکت جشن غوث الوری میں شرکت فرماکر اپنے قلوب و اذہان کو منور کریں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT