Tuesday , September 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ادونی کی ترقی کیلئے دس کروڑ روپئے منظور

ادونی کی ترقی کیلئے دس کروڑ روپئے منظور

ضلع اقلیتی بہبود آفیسر شیخ مستان ولی کا صحافیوں سے خطاب

ضلع اقلیتی بہبود آفیسر شیخ مستان ولی کا صحافیوں سے خطاب
ادونی 16 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حکومت ہند کی جانب سے پچھلے سال یہ بل پاس کیا گیا تھا کہ جہاں کہیں بھی پچیس فیصد سے زائد اقلیتیں آبا د ہوں وہاں پر اقلیتوں کی فلاح وبہبودکے لئے کچھ خاص فنڈ جاری کئے جائیں تاکہ اقلیتوں کی ترقی ہوسکے اسی طرح ریاست آندھرا پردیش کا سب سے بڑا اقلیتی علاقہ ضلع کرنول ہے اسی طرح ضلع کرنول کا سب سے اقلیتی علاقہ آدونی ہے ان علاقوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مسلم اقلیتوں کی ترقی کے پچھلے دنوں دس کڑور تیتس لاکھ روپے 10.33رقم منظور کی گئی ہے ان خیالات کا اظہار ضلع اقلیتی بہبود آفسرشیخ مستان ولی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ 15نکاتی پر وگرام کے تحت ریاستی سطح کمیٹی کا اجلا س منعقد کیا گیا تھا جس میںادونی کی ترقی کے لئے دس کروڑ کی رقم کا مطالبہ کیا گیا فور ی طور پر اس رقم کو حکومت نے منظور ی دے دی ہے عنقریب یہ رقم ضلع انتظامیہ تک پہنچے گی وہاں پر اس رقم کے ذریعے اقلیتوں کے لئے آئی ٹی آئی کالج وہاسٹل ، یوپی اور ہائی اسکول میں فرنیچر س ،پرائمری ،اور آپرپرائمری میں پڑھنے والے طالبا ت کے لئے اقامتی ہاسٹل ،کالج پڑھنے والے طلبا کے لئے اقامتی ہوسٹل اسکولوں میں کمپیوٹرلیبس ۔ نویں جماعت کے لئے سیکلس کے علاوہ بے روزگار نوجوانوں میںپیشہ ورانہ تربیت اور لونس فراہم کرنے کا منصوبہ ہے ۔ضلع آفسر شیخ مستان ولی نے بتایا کہ یہ رقم ضلع انتظامیہ پہنچ جائے گی تو اس کی اطلاع اخبارات و ٹی وی کے ذریعے دی جائے گی لہذااسکا بھرپور فائدہ اٹھائیں ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT