Sunday , December 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ادویات کی آن لائن فروخت پر روک لگانے کا مطالبہ

ادویات کی آن لائن فروخت پر روک لگانے کا مطالبہ

کوڑنگل 16 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میڈیکل شاپس مالکین کوڑنگل کے ایک نمائندہ وفد کے ارکان نے ملک بھر میں آن لائن ادویات کی فروخت کے خلاف دفتر تحصیل پہنچ کر ڈپٹی تحصیلدار مسٹر روی کمار کو ایک یادداشت حوالے کی جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ آن لائن ادویات کی فروخت پر فی الفور پابندی لگادی جائے۔ اس غیر مجاز فروختگی سے بیشتر مسائل کی رونمائی کا شدید خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ ڈاکٹر کی عدم تجویز کے ادویات کا استعمال جان جوکھم میں ڈال سکتا ہے۔ اس موقع پر میڈیکل شاپس یونین قائدین مسرز ایل کشن راؤ، پون اور سرینواس وغیرہ موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT