Wednesday , December 19 2018

ادھو اور راج ٹھاکرے میں مصالحت کی قیاس آرائیاں

ممبئی 19 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا میں دو رشتہ دار بھائیوں ادھو ٹھاکرے اور راج ٹھاکرے کے مابین مصالحت کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں۔ آج شیوسینا کے بانی بال ٹھاکرے کی دوسری برسی کے موقع پر شیواجی پارک میں منعقدہ تقریب میں راج ٹھاکرے نے شرکت کی ۔ وہ وہاں ادھو کے ساتھ 15 منٹ تک بیٹھے رہے ۔ اس کے بعد یہ قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں کہ دونوں بھائی اب مصالحت کرسکتے ہیں اور ایم این ایس کو شیوسینا میں ضم کیا جاسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT