Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / اذلان شاہ : بدبخت انڈیا کو آسٹریلیا کیخلاف 1-5 سے شکست

اذلان شاہ : بدبخت انڈیا کو آسٹریلیا کیخلاف 1-5 سے شکست

ایپوہ (ملائیشیا) ، 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) انڈین ڈیفنس آج دندناتی آسٹریلیائی ٹیم کے مقابل بُری طرح بکھر گیا اور انھیں 25 ویں سلطان اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنمنٹ کے اپنے دوسری لیگ میچ میں ورلڈ چمپینس کے مقابل 1-5 سے شکست فاش ہوگئی۔ آسٹریلیا نے جو سلطان اذلان شاہ کپ کے آٹھ مرتبہ چمپینس رہے ہیں، انھوں نے اپنی مہم کی شروعات کے ساتھ اس ٹائٹل کو دوبارہ جیتنے کی سعی کا آغاز کردیا، جسے گزشتہ سال وہ نیوزی لینڈ کے مقابل ہارے۔ آسٹریلیا نے ہندوستانی ٹیم کے خلاف زبردست مظاہرہ پیش کیا، جو کئی نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر تجربہ دلانے کوشاں ہے۔ بلیک گوورز (5 واں منٹ)، جیکب ویٹن (13)، ایڈی اوکنڈن (20)، سائمن آرچرڈ (25) اور میاٹ گوڈز (53)نے آسٹریلیا کیلئے گول داغے، جنھوں نے اولمپک گیمز کی تیاری کی خاطر عملاً اپنے بھرپور طاقت والے اسکواڈ کو لایا ہے۔ ہندوستان کا واحد گول آٹھویں منٹ میں پنالٹی کارنر کے ذریعے بنا، جسے روپیندر پال سنگھ نے گول میں تبدیل کیا۔ یہ آسٹریلیا کا راؤنڈ روبن لیگ میں پہلا میچ ہوا، جبکہ انڈیا گزشتہ روز اپنی مہم کے غیرمتاثرکن آغاز میں جاپان کے مقابل 2-1 سے کامیاب ہوا تھا۔ انڈین ٹیم نے ناقص کلیرنس اور اپنے سرکل میں خالی مقامات چھوڑ دینے کی قیمت چکائی، جس کے نتیجے میں آسٹریلیا کو اپنے پانچ میں سے دو گول کے مواقع حاصل ہوئے۔ ابتدائی 10 منٹ میں سرکل کو چار مرتبہ چیرنے کے باوجود ہندوستانی ٹیم کوئی فائدہ نہ اُٹھا سکی۔ ایک زرین موقع تب ضائع ہوا جب ایس وی سنیل تیسرے منٹ میں چندنا تھمیا کی ترچھی گیند کو روکنے سے عاجز رہے۔ آسٹریلیا نے پانچویں منٹ سے اسکورنگ شروع کی، جب گوورز نے فرسٹ پنالٹی کارنر پر گول کیپر ہرجوت سنگھ کو چکمہ دیا؛ اور پھر 53 ویں منٹ تک وقفے وقفے سے گول کئے۔

TOPPOPULARRECENT