Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / اذلان شاہ کپ کے ایک مقابلے میں پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی جیت

اذلان شاہ کپ کے ایک مقابلے میں پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی جیت

ایپوہ۔ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) 25 ویں سلطان اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنمنٹ کے راؤنڈ رابن لیگ میچ میں آج نے ووڈس نے دو پینالٹی کارنرس کو گول میں تبدیل کرتے ہوئے دفاعی چمپینس نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف 5-3 کی شاندار فتح سے ہمکنار کیا۔ نک ووڈس نے صرف 3 منٹ کے دوران 2 پینالٹی کارنرس کو گول میں تبدیل کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو فتح کے راستہ پر گامزن کیا جبکہ پہلے نصف دونوں ٹیمیں 2-2 پر تھیں۔ ابتداء میں کینیڈا اور ملائیشیا کے خلاف کھیلے گئے دو مقابلوں میں بھی نیوزی لینڈ کی ٹیم حسب عادت پہلے نصف میں ڈرا پر ہی اکتفاء کرتی رہی اور بعد کے مرحلوں میں گول بناتے ہوئے ان دونوں میچوں میں بھی کامیابی حاصل کی تھی۔ ایک ابتدائی میچ میں پاکستان نے کینیڈا کو 3-1 سے شکست دیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT