اذلان شاہ ہاکی کپ : انگلینڈ ہندوستان کا مقابلہ برابری پر ختم

ایپوہ (ملیشیا)، 04 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے پاس گزشتہ چمپئن انگلینڈ کے خلاف 52 ویں منٹ تک ایک گول کی برتری تھی لیکن اس نے بار بار موقع گنواتے ہوئے 27 ویں سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں اتوار کو انگلینڈ سے 1۔1 کا ڈرا کھیلا۔ہندوستان کو اولمپک چمپئن اور عالمی کپ کی دوسرے نمبر کی ٹیم ارجنٹینا سے کل 2۔3 کی شکست ملی تھی اور آج 52 ویں منٹ تک 1۔0 سے آگے رہنے کے باوجود اسے انگلینڈ سے پوائنٹس شئیر کرنے کے لئے مجبور ہونا پڑا۔ہندستان کا یہ ڈرا کے بعد دو میچوں سے ایک پوائنٹس ہے ۔ہندستان اب منگل کو عالمی چمپئن آسٹریلیا، بدھ کو ملیشیا اور جمعہ کو آئر لینڈ سے کھیلنا ہے ۔اس ڈرا نے ہندوستان کے سامنے خطابی مقابلے میں پہنچنے کے لئے مشکلیں پیدا کر دی ہیں ۔ہندستان نے میچ میں اچھی شروعات کی اور پہلا کوارٹر ختم ہونے سے ایک منٹ پہلے برتری حاصل کرلی۔اپنا پہلا بین الاقوامی ٹورنامنٹ کھیل رہے شلانند لاکڑا نے 14 ویں منٹ میں میدانی گول کرکے ہندستان کو 1۔0 سے آگے کر دیا۔انگلینڈ نے برابری پر آنے کی بھرپور کوشش کی اور اسے کامیابی چوتھے کوارٹر میں جا کر ملی۔میچ کے 52 ویں منٹ میں ملے پنالٹی اسٹروک پر انگلینڈ کے لئے مارک گلیگرن نے برابری کا گول داغ دیا۔میچ کے باقی آٹھ منٹ میں پھر کوئی بھی ٹیم جیت کا گول نہیں داغ سکی۔ہندستان کے لئے یہ ڈرا کافی مایوس کن رہا لیکن اس ڈرا کے لئے ہندستانی ٹیم خود بھی ذمہ دار رہی۔اس نے ایک دو نہیں بلکہ نو پنالٹی کارنر ضائع کئے ۔کوئی بھی ٹیم اتنے پنالٹی کارنر برباد کر کے میچ جیتنے کے بارے میں نہیں سوچ سکتی۔ہندستانی ٹیم کے انتظام کے لئے اتنے پنالٹی کارنر ضائع ہونا بڑی تشویش ہے کیونکہ اس سال اس اپریل میں دولت مشترکہ کھیل، اگست میں ایشیائی کھیل اور نومبر ودسمبر میں عالمی کپ میں حصہ لینا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT