Monday , August 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / اذلان شاہ ہاکی کپ میں ہندوستان کو شکست

اذلان شاہ ہاکی کپ میں ہندوستان کو شکست

ارجینٹینا کے پنالٹی اسپیشلسٹ جونزالوے کی گولوں کی ہیٹرک
ایپوہ (ملیشیا)، 03 مارچ (یو این آئی) ہندوستانی ٹیم سخت جدوجہد کرنے کے باوجود اولمپک چیمپئن اور دنیا کی دوسرے نمبر کی ٹیم ارجنٹینا سے سلطان اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں ہفتہ کو 2۔3 سے ہار گئی۔ارجنٹینائن کی جیت میں گونزالو پلینٹ نے شاندار ہیٹ ٹرک کی جبکہ ہندستان کے لئے امیت روھداس نے دو گول کئے ۔میچ میں 11 منٹ باقی رہتے بھاری بارش ہوئی اور کھیل کو روک دینا پڑا۔لیکن بارش کا آخر میں کھیل کے نتائج پر کوئی اثر نہیں پڑا اور سردار سنگھ کی کپتانی والی ہندوستانی ٹیم کو ایک گول کے فرق سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ہندستان نے برابری پر آنے کی بھرپور کوشش کی لیکن اسے کامیابی ہاتھ نہیں لگ پائی۔میچ کے چوتھے کوارٹر میں بھاری بارش سے رکاوٹ بھی پڑی لیکن یہ رکاوٹ ارجنٹینا کو جیتنے سے نہیں روک پائی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT