Monday , April 23 2018
Home / ہندوستان / اراریہ میں ملک مخالف نعرے لگانے والے 2 گرفتار

اراریہ میں ملک مخالف نعرے لگانے والے 2 گرفتار

اراریہ 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) بہار کے اراریہ پارلیمانی حلقہ ضمنی انتخابات میں آر جے ڈی کی کامیابی کے جشن میں مبینہ ملک مخالف نعرے لگانے کے الزام میں پولیس نے دو افراد کو گرفتار کیا ہے ۔پولیس نے بتایا کہ اراریہ سے آر جے ڈی امیدوار سرفراز کی کامیابی کے بعد جشن میں مبینہ طور پر’پاکستان زندہ باد’ اور’بھارت تیرے ٹکڑے ہونگے’ جیسے نعرے لگانے والے سلطان اعظمی اور شہزاد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ تیسرے ملزم عابد کی گرفتار کیلئے پولیس کوشش کررہی ہے ۔ گرفتار ملزمین سے پولیس پوچھ تاچھ کررہی ہے۔

رام سیتو معاملہ: سپر یم کورٹ میں مرکز کا حلف نامہ داخل
نئی دہلی، 16مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مرکز نے رام سیتو معاملہ میں آج سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کیا ہے ۔مرکز نے عدالت عظمی میں داخل کردہ اپنے حلف نامہ میں کہا ہے کہ وہ رام سیتو کو نہیں ہٹائے گا۔مرکز نے یہ حلف نامہ بی جے پی لیڈ ر سبرامنیم سوامی کی طرف سے عدالت میں دائر کردہ ایک عرضی کے سلسلے میں داخل کیا ہے ۔مرکز نے اپنے حلف نامہ میں کہا ہے کہ وہ رام سیتو یا آڈم برج کو قوم کے مفاد میں توڑے بغیر کوئی دوسرا متبادلہ راستہ تلاش کرے گا۔

TOPPOPULARRECENT