Monday , May 28 2018
Home / شہر کی خبریں / اراضیات رجسٹریشن کو روکنے کی تردید: محمد محمود علی

اراضیات رجسٹریشن کو روکنے کی تردید: محمد محمود علی

ایچ ایم ڈی اے کو 633 ایکڑ 22 گنٹاس اراضی کی پیشکشی، ڈپٹی چیف منسٹر کا بیان
حیدرآباد۔17 نومبر (سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر و وزیر مال محمد محمود علی نے کہا کہ حکومت نے ایچ ایم ڈی اے کو 633 ایکڑ 22 گنٹاس اراضی کوکا پیٹ میں الاٹ کی ہے۔ کلکٹر رنگاریڈی نے 623 ایکڑ اراضی ایچ ایم ڈی اے کو حوالے کردی ہے۔ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے اس اراضی سے متعلق فیصلہ ایچ ایم ڈی اے کے حق میں سنایا ہے۔ کونسل میں وقفہ سوالات کے دوران کے پربھاکر نے کے سوال پر ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کہ کے ایس بی علی اور 203 دیگر افراد نے خود کو نواب نصرت جنگ بہادر کے وارث ہونے کا دعوی کرتے ہوئے اس اراضی کی ملکیت پر دعویداری پیش کی ہے۔ انہوں نے ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کیا۔ عدالت نے ان کی درخواست کو مسترد کردیا اور سپریم کورٹ نے بھی 4 اکٹوبر 2017ء کو اراضی کا دعوی کرنے والے کی اپیل کو مسترد کردیا ہے۔ اس طرح یہ اراضی ایچ ایم ڈی اے کی تحویل میں ہے اور یہ ادارہ اس کا تحفظ کررہا ہے۔ انہوں نے اس بات کی تردید کی کہ حکومت نے اراضیات کے رجسٹریشن کو روکنے کے لیے احکامات جاری کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اراضیات کے رجسٹریشن بڑی تعداد میں جاری ہیں۔ محمود علی کے مطابق کسانوں کو نئے ای پاس (پاس بک) اور ٹائٹل ڈیڈ بہت جلد جاری کیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوکا پیٹ کی اراضی کا حکومت کی جانب سے تحفظ کیا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT