Sunday , December 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اراضیات سروے میں سرعت پیدا کرنے کا مشورہ

اراضیات سروے میں سرعت پیدا کرنے کا مشورہ

کریم نگر میں جائزہ اجلاس سے ضلع کلکٹر سرفراز احمد کا خطاب

کریم نگر ۔ 8 ؍ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کریم نگر میں جاری اراضیات کا ازسر نو مکمل سروے پروگرام میں سرعت پیدا کی جائے کہہ کر ضلع کریم نگر کلکٹر سرفراز احمد نے کہا کیمپ دفتر میں اراضی سروے پروگرام پر تحصیلداروں کے ساتھ منعقدہ جائزہ اجلاس میں مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ پٹہ داروں کی معمولی سے غلطی بھی ہو تو اس کا ریکارڈ کرلیا جائے کہہ کر کلکٹر نے مشورہ دیا نشاندہی کردہ تمام غلطیوں کو درست کرلیا جائے ‘ ضلع بھر میں 46 سروے ٹیموں تشکیل دیئے جا کر کام کیا جائے ۔ سب سے پہلے کسانوں کو زمین کا سروے کیوں کیا جا رہا ہے مقاصد کیا ہیں واقف کروایا جائے ۔ دیہاتوں مواضعات میں موجود سبھی زرعی زمینات کتنی ہیں غیر زرعی اراضیات کتنی ہیں اس کی تفصیلات جمع کرلی جائے ۔ سب سے پہلے غیر متنازعہ زمینات کو سروے کرلیا جائے اور عوامی عدالتوں میں زیر تصفیہ زمینات کا سروے نہ کریں اور سختی کے ساتھ کہا کہ حکومت کے قاعدے قانون کے مطابق ہی سروے کریں اگر خلاف ورزی کی گئی تو شکایت پر سخت کارروائی کی جائیگی کہہ کر کلکٹر نے انتباہ دیا ۔ اس جائزہ اجلاس میں جوائنٹ کلکٹر بی سرینواس ‘ ڈی آر او عائشہ مسرت خاتم ‘ آر ڈی او چنیا ‘ تحصیلدار راج کمار وینکٹ ریڈی و دیگر شریک تھے۔

TOPPOPULARRECENT