Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / اراضیات سے محروم افراد کو مناسب معاوضہ دینے کی ہدایت

اراضیات سے محروم افراد کو مناسب معاوضہ دینے کی ہدایت

کالیشورم اور دیگر پراجکٹس کی عاجلانہ تکمیل پر کے سی آر کا زور
حیدرآباد 3 مئی (این ایس ایس) چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے آج کہاکہ تلنگانہ کے بھاری آبپاشی پراجکٹوں کی تعمیر کے ضمن میں اراضیات سے محروم ہونے والے افراد کو مناسب معاوضہ دیا جانا چاہئے۔ کے سی آر نے یہاں منعقدہ جائزہ اجلاس میں عہدیداروں کو ہدایت کی کہ اراضیات اور گھروں سے محرومی کے شکار افراد کو مالی اعانتی چیکس حوالے کئے جائیں تاکہ وہ اپنی پسند اور مرضی کے مطابق متبادل مقامات پر گھر تعمیر کرسکیں۔ اُنھوں نے عوام کو زمینات سے محروم کئے بغیر پراجکٹوں کی تکمیل کو ترجیح دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ تاہم کہاکہ چند دیہاتوں کو پراجکٹ میں ضم ہونے سے بچانے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے باوجود چند افراد اپنی زمینات اور گھروں سے محروم ہورہے ہیں۔ چنانچہ اس حقیقت کو ملحوظ رکھتے ہوئے متاثرین کو مناسب معاوضہ کی ادائیگی کے انتظامات کرنا چاہئے۔ چیف منسٹر نے پالاسور لفٹ اسکیم اور کالیشورم پراجکٹ کی عاجلانہ تکمیل کے علاوہ متوازی بیاریجس، پمپ ہاؤز اور ذخائرآب کی تعمیر کی تیز رفتار و مؤثر بنانے اور اس ضمن میں حائل مسائل کی یکسوئی کے لئے وزیر بھاری آبپاشی تنیرو ہریش راؤ کو ہدایت کی۔ ایٹالہ راجندر کو انھوں نے ضلع کریم نگر کے پراجکٹس پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی۔

TOPPOPULARRECENT