Wednesday , November 21 2018
Home / شہر کی خبریں / اراضیات کو باقاعدہ بنانے کی مہلت میں 30 اپریل تک توسیع

اراضیات کو باقاعدہ بنانے کی مہلت میں 30 اپریل تک توسیع

حیدرآباد۔ 5 اپریل (سیاست نیوز) حکومت نے ریاست میں اراضیات کو باقاعدہ بنانے کی اسکیم کی مدت میں جاریہ ماہ 30 اپریل تک توسیع دی ہے اور اس سلسلے میں احکامات جاری کئے گئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مارچ میں سالانہ ادائیگیوں کے پیش نظر جو افراد اراضیات کو باقاعدہ بنانے سے متعلق رقومات ادا نہیں کرسکے، ان افراد کو رقومات کی ادائیگی کا موقع فراہم کرنے اراضیات کو باقاعدہ بنانے کی اسکیم سے متعلق مدت میں 30 اپریل تک توسیع دی گئی۔

TOPPOPULARRECENT