Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / اراضیات کی تفصیلات کو ویب سائیٹ پر پیش کرنے کی ہدایت

اراضیات کی تفصیلات کو ویب سائیٹ پر پیش کرنے کی ہدایت

تحصیلداروں کا جائزہ اجلاس، حیدرآباد کلکٹر یوگیتا رانا کا خطاب
حیدرآباد۔/18 فبروری، ( سیاست نیوز) غیر متنازعہ سرکاری اراضیات کی تفصیلات ویب سائیٹس پر پیش کرنے ضلع کلکٹر ڈاکٹر یوگیتا رانا نے تحصیلداروں کو ہدایت دی۔ ضلع کلکٹر نے انچارج جائنٹ کلکٹر محترمہ نکھیلا، انچارج ڈی آر او محترمہ سرلا وندنم اور ریونیو عہدیداروں کے ساتھ کلکٹریٹ میں ایک جائزہ اجلاس میں وظائف، لینڈ بینک اور عدالتی مقدمات سے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں موجودقیمتی سرکاری اراضیات کی تمام تفصیلات ویب سائیٹ کے ذریعہ لینڈ بینک میں پیش کریں اور سال 2016 میں پنشن ویریفیکیشن اور حالیہ پنشن ویریفکیشن کی درخواستوں کا جائزہ لیتے ہوئے تفصیلات بھی فراہم کرنے کی ہدایت دی۔انچارج جائنٹ کلکٹر کو ہدایت دی کہ زیر التواء تمام این او سی فوری جاری کریں۔ تحصیلداروں کو آنگن واڑی مراکز کی تعمیر کیلئے سرکاری اراضیات کی نشاندہی کرنے اورلاء آفیسر کو زیر دوران مقدمات کی عاجلانہ یکسوئی کیلئے اقدامات پر زور دیا۔ ضلع کلکٹر یوگیتا رانا نے وی آر اوز کو حکم دیا کہ اسکل ڈیولپمنٹ میں تربیت فراہم کرنے کیلئے جسمانی معذورین اور غریب اقلیتی، ایس سی، ایس ٹی امیدواروں کے انتخاب کے اقدامات کئے جائیں۔ اس جائزہ اجلاس میں محکمہ مال کے اعلیٰ عہدیداراور تحصیلداروں نے شرکت کی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT