Tuesday , November 21 2017
Home / Top Stories / اراضیات کے جعلی دستاویزات تیار کرنیوالی 9 رکنی ٹولی گرفتار

اراضیات کے جعلی دستاویزات تیار کرنیوالی 9 رکنی ٹولی گرفتار

اسٹامپ پیپرس ، سادے می سیوا سرٹفیکیٹ وغیرہ ضبط ، ٹاسک فورس و دبیرپورہ پولیس کی کارروائی
حیدرآباد ۔ /20 اکٹوبر (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس اور دبیر پورہ پولیس نے ایک مشترکہ کارروائی میں 9 رکنی ٹولی کو گرفتار کرلیا جو قدیم اسٹامپ پیپرس کی مدد سے اراضیات کے جعلی دستاویزات تیار کررہے تھے ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون مسٹر وی ستیہ نارائینا نے بتایا کہ آج پرانے شہر کے علاقے چنچل گوڑہ میں 30 سالہ سید فیروز علی کے مکان پر دھاوا کیا گیا اور اس کی مدد سے 28 سالہ محمد یٰسین ، 36 سالہ محمد ارشد علی قریشی ، 38 سالہ سید الطاف ، 67 سالہ محمد دستگیر ، ناگیندر پرساد اور دیگر کو گرفتار کرلیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ سید فیروز علی سٹی سیول کورٹ چھتہ بازار میں فارمس فروخت کرتا ہے اور اسے بھوانی نگر پولیس نے سال 2016 ء میں فرضی دستاویزات تیار کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا ۔ فیروز علی فرضی دستاویزات کیلئے تلبیسشخصی کے علاوہ نقلی اسٹامپس کا بھی استعمال کیا کرتا تھا ۔ ضمانت پر رہا ہونے کے بعد وہ دوبارہ سرگرم ہوگیا ۔ مسٹر ستیہ نارائینا نے کہا کہ مذکورہ افراد لینڈ گرابرس ، دھوکہ بازوں اور دیگر غیرسماجی عناصر کو فرضی دستاویزات فراہم کررہے تھے ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس ٹولی میں وینکٹ ریڈی ، پی وینکٹیش ، کے ناگیندر پرساد اور بی سریکانت ریڈی بھی شامل ہیں جنہوں نے فرضی دستاویزات کی تیاری کیلئے سیاہی مٹانے والے کیمیکلس اور دیگر اشیاء کا بھی استعمال کیا ہے ۔ پولیس نے ان کے قبضے سے نان جوڈیشیل اسٹامپ پیپرس ، مختلف سرکاری محکمہ جات کے نقلی ربر اسٹامپس ، سادے می سیوا سرٹیفکیٹ ، کمپیوٹر وغیرہ برآمد کرلئے اور انہیں دبیرپورہ پولیس کے حوالے کردیا ۔

 

Top Stories

TOPPOPULARRECENT