Friday , June 22 2018
Home / ہندوستان / اراضی آرڈیننس : مرکز سے جواب طلبی

اراضی آرڈیننس : مرکز سے جواب طلبی

نئی دہلی۔13اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے آج حصول اراضی آرڈیننس کی ازسرنو تبدیل کی قانونی حیثیت کو چیالنج کرتے ہوئے پیش کی جانے والی درخواست پر مرکزی حکومت سے جواب طلب کرلیا ۔ جسٹس جے ایس خیبر اور جسٹس ایس اے بوگڑے نے حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت دی کہ اندرون چار ہفتہ اس درخواست پر جواب داخل کیا جائے جس میں مبینہ طور پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ راجیہ سبھا ’’ دانستہ طورپر ‘‘ ملتوی کردی گئی ‘ تاکہ حصول اراضی آرڈیننس دوبارہ جاری کیا جاسکے ۔ تاہم بنچ نے سینئر ایڈوکیٹ اندرا جئے سنگھ کی درخواست کو سماعت کے لئے قبول نہیں کیا جو درخواست گذاروں بشمول دہلی گرامین سماج کی پیروی کرتے ہوئے عدالت سے رجوع ہوئی تھیں اور گذارش کی تھی کہ درخواست کی سماعت عاجلانہ بنیادوں پر کی جائے ‘بصورت دیگر یہ ’’بے سود‘‘ ثابت ہوگی۔ بنچ نے کہا کہ بے شک اگر قانون سازی ہوجائے تو یہ درخواست بے سود ہوجائے گی ۔ تاہم ہم نے نوٹس جاری کردی ہے اور فریق ثانی کی سماعت کیلئے اُسے جواب دینے کی مہلت دینا بھی ضروری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT