Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / اراضی اسکام پر چیف منسٹر خاموش کیوں ہیں

اراضی اسکام پر چیف منسٹر خاموش کیوں ہیں

بی جے پی لیڈر جناردھن ریڈی کا سوال ‘ سی بی آئی تحقیقات پر زور
حیدرآباد 19 جون ( این ایس ایس ) سینئر بی جے پی لیڈر این جناردھن ریڈی نے میاں پور اراضی اسکام پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ انہوں نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے سوال کیا کہ وہ یہ بتائیں کہ وہ کس طرح اس نتیجہ پر پہونچ گئے کہ ایک بھی گز سرکاری اراضی پر قبضہ نہیں کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت یہ بتائے کہ وہ اب تک گولڈ اسٹون پرساد کو کیوں گرفتار نہیں کرسکی ہے جس کے میاں پور اراضی اسکام سے رابطے بتائے گئے ہیں۔ یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے این جناردھن ریڈی نے الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر اس مسئلہ پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں حالانکہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ان پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ اس اسکام کی سی بی آئی تحقیقات کراوئیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر مسلم تحفظات کے مسئلہ پر بھی من مانی بیانات دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی مذہب کی بنیاد پر تحفظات فراہم کرنے کی مخالف ہے لیکن کے سی آر کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندرمودی نے مسلمانوں کیلئے 12 فیصد تحفظات کی تجویز کو قبول کرلیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہی چیف منسٹر یہ بھی کہہ ہرہے کہں اگر مرکزی حکومت کی جانب سے مسلمانوں کیلئے 12 فیصد تحفظات کی تجویز کو قبول نہیں کیا جاتا ہے تو وہ بڑے پیمانے پر تحریک چلائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT