Thursday , July 19 2018
Home / شہر کی خبریں / اراضی اکاؤنٹس کو کور بینکنگ کی طرح اپڈیٹ کیا جائیگا : چیف منسٹر

اراضی اکاؤنٹس کو کور بینکنگ کی طرح اپڈیٹ کیا جائیگا : چیف منسٹر

حیدرآباد 7 نومبر ( پی ٹی آئی ) حکومت تلنگانہ چاہتی ہے کہ لینڈ ریکارڈز کو جاریہ سروے کے دوران بہتر اور سہل بنایا جائے ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اسمبلی میں یہ بات کہی ۔ یہ واضح کرتے ہوئے کہ فی الحال اراضیات کی ملکیت کے تعلق سے موجودہ ریکارڈز اور دیگر پہلووں میں کافی الجھن ہے انہں نے کہا کہ ریکارڈز کو خالص بنانے اور اپڈیٹ کرنے جو مہم چل رہی ہے اس سے اراضیات کے ریکارڈز کو سہل اور شفاف بنایا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ بینکوں کی جانب سے جس طرح کور بینکنگ نیٹ ورک استمعال کیا جاتا ہے اسی طرح اراضیات اکاؤنٹس کو بھی اپڈیٹ کیا جائیگا ۔

TOPPOPULARRECENT