Wednesday , September 19 2018
Home / سیاسیات / اراضی بل پر کوئی سمجھوتہ نہیں ‘ممتابنرجی

اراضی بل پر کوئی سمجھوتہ نہیں ‘ممتابنرجی

پرولیا (مغربی بنگال)11 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرکز کے حصول اراضیات بل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔ چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے اس بل کی تائید نہ کرنے اپنے موقف کا اعادہ کیا ۔ انہو ںنے کہا کہ ہمیں اراضی بل کی تائید کیوں کرنی چاہئے؟ اس معاملہ میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ۔ یہ ہماری زمین سے مربوط ہے اور ہماری جدوجہد سے مربوط ہے ۔ ترنمول کانگریس سربراہ نے یہ موقف اس وقت ظاہر کیا جب ایک دن قبل ان کی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات اور ایک شہ نشین پر موجودگی کو اپوزیشن جماعتیں’’سیاسی دوستی سے تعبیر کررہی ہیں۔ ممتابنرجی نے کہا کہ انہو ںنے پارلیمنٹ میں اپنا موقف واضح کردیا ہے ۔ جبری اراضی حصولیابی کے خلاف انہو ںنے 26 دن بھوک ہڑتال کی تھی۔انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس نے جبری اراضی حصولیابی کے خلاف ہمیشہ جدوجہد کی وہ کیونکر موجودہ اراضی کی تائید کرسکتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT